?️
سچ خبریں:550 سے زائد صیہونی سینئر فوجی افسران نے نیتن یاہو کی کابینہ کو غزہ میں پھر سے جنگ شروع کرنے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی اخبار معاریو نے ایک خط شائع کیا ہے جو صہیونی ملسح افواج کے نائب سربراہ اور ریزرو فورسز کے بریگیڈیئر جنرل متان فلنائی نے 550 سابق سینئر فوجی افسران کی جانب سے صیہونی کابینہ اور عوام کے نام لکھا ہے جس میں غزہ میں پھر سے جنگ شروع کرنے پر انتباہ دیا گیا ہے۔
اس خط کے لکھنے والوں نے غزہ میں پھر سے جنگ شروع کرنے کے لیے اپنی مخالفت کا اعلان کیا اور زور دیا کہ اسرائیلی کابینہ کو خالی نعروں سے اسرائیلی فوجیوں اور قیدیوں کی جانوں کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیے۔
خط میں زور دیا گیا ہے کہ موجودہ کابینہ کی پالیسی غزہ میں خونریز قبضے اور مغربی پٹی میں سیکورٹی کے خدشات کو بڑھانے کی طرف بڑھ رہی ہے۔
صہیونی حکومت کے سینئر فوجی افسران نے تل ابیب کے لیے سب سے خطرناک محاذ کو داخلی محاذ قرار دیا ہے، جو مقبوضہ علاقوں کے رہائشیوں اور سیکورٹی اداروں پر ان کے حملوں کے درمیان پھوٹ کے نتیجے میں پیدا ہوا ہے۔
خط میں زور دیا گیا ہے کہ صیہونی کابینہ کو مستقبل کے کسی بھی اقدام کے لیے قیدیوں کی رہائی کو اپنی شرط بنانا چاہیے۔
ان فوجیوں نے نشاندہی کی کہ نیتن یاہو کی کابینہ کی طرف سے غزہ کے باشندوں کو جبری بے دخل کرنے پر مبنی ٹرمپ کے منصوبے کی حمایت مصر اور اردن کے ساتھ امن معاہدوں اور حالیہ ابراہیم معاہدے کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
دمشق کا اردوغان کے نسخوں پر شدید ردعمل
?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ نے شمالی شام میں محفوظ زون
مئی
موروثی سیاست کی پیداوار بلاول اپنے گریبان میں جھانکیں: فیاض الحسن
?️ 29 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن نے بلاول کے بیانات
اگست
امریکہ کی روس پر پابندیاں لگانے کی حکمت عملی
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:یوکرین پر روس کے حملے کے بعد مغربی ممالک نے روس
جون
مائیکروسافٹ: اسرائیلی فوج ہماری خدمات کا غلط استعمال کر رہی ہے
?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: مائیکرو سافٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے
ستمبر
اسرائیل، غزہ میں کر رہا ہے انسانیت کا خون
?️ 23 جولائی 2025اسرائیل، غزہ میں کر رہا ہے انسانیت کا خون اکیسویں صدی میں،
جولائی
سعودی عرب کی ایک اور رسوائی
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںسعودی عرب کے ایک ماہر نے شوال کا چاند نظر آنے
اپریل
آبنائے ہرمز بحران اور ایران کا کردار؛ عالمی توانائی نظام میں پابندیوں کے اثرات اور نئی حقیقتیں
?️ 26 جون 2026سچ خبریں:آبنائے ہرمز بحران نے عالمی توانائی نظام میں ایران کی اہمیت
جون
72روزہ قتل و غارت سے صیہونیوں کو کیا ملا؟
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: 72روزہ جنگ کے بعد فلسطینی شہداء کی تعداد 19 ہزار
دسمبر