اتحادیوں کا فیصلہ کن اجلاس

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر فیصلہ کن مشاورت کے لیے حکومت کی اتحادی جماعتیں آج سر جوڑ کر بیٹھیں گے ، اسلام آباد میں ہونے والی ان ملاقاتوں میں مسلم لیگ ق ، ایم کیو ایم اور بی اے پی قیادت کی طرف سے مستقبل کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ق لیگ اور ایم کیوایم کے رہنماؤں کی ملاقات آج دن ایک بجے ہوگی ، جس میں ق لیگ کی طرف سے چوہدری پرویز الہٰی ، طارق بشیر چیمہ و دیگر رہنماء ملاقات میں موجود ہوں گے ، اس ملاقات میں ن لیگ ، پی پی رہنماؤں سے ملاقات سے بھی آگاہ کیا جائے گا اور سیاسی صورتحال سمیت تحریک عدم اعتماد پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا جب کہ ق لیگ ایم کیو ایم سے ملاقات کے بعد دن 3 بجے بی اے پی رہنماؤں سے بھی ملاقات کرے گی۔

اتحادی جماعتوں سے اپوزیشن کے معاملات طے ہونے کی خبروں پر حکومتی ردعمل آگیا ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ مسلم لیگ نواز ق لیگ کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے اور ایم کیو ایم کو پیپلزپارٹی مختلف آفرز کررہی ہے اور اس جماعت کا غلط استعمال کرنا چاہ رہی ہے جب کہ شاہ زین بگٹی کا فیصلہ غیر منطقی ہے، موجودہ حکومت نے بلوچستان کیلئے خاص پیکج دیا اور اب وہاں امن عامہ کا مسئلہ آج کا نہیں ہے جب کہ ہمارے حلیفوں سے ہماری کل بھی ملاقات ہوئی ہے ، پاکستان مسلم لیگ ن اس وقت ق لیگ کو استعمال کرنا چاہ رہی ہے اور ان کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے تاہم ق لیگ والے تجربہ کار لوگ ہیں ، اسی طرح ایم کیو ایم کو پیپلزپارٹی مختلف آفرز کررہی ہے اوراس جماعت کا غلط استعمال کرنا چاہ رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ منحرف ارکان اگرحکومت سےنالاں ہیں تواستعفیٰ دیں یہ نہیں ہوسکتا کہ ووٹ عمران خان کے نام پرلیں اور ووٹ ضمیرفروشی سے دیں ،عوام کا اعتماد وزیراعظم کوکل کے جلسے میں مل گیا ، پنڈال میں موجود لوگوں سے دگنے لوگ پنڈال سے باہرموجود تھے۔

مشہور خبریں۔

ابو مازن کی فلسطینیوں کے ساتھ بہت بڑی غداری

?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: فلسطینی طلباء تحریکوں کے خلاف صہیونیوں کے ساتھ مل کر

یمن علیحدگی کی مشکوک سازشوں کا شکار

?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے یمن

عالمی بینک کی 2035ء تک پاکستان کے ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بننے کی پیشگوئی

?️ 26 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے 2035ء تک پاکستان کے ایک

پاکستان: 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز

?️ 3 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں 18 سال سے زائد عمر کے

امریکہ جنگ کے ہتھیاروں میں ڈوب رہا ہے: بائیڈن

?️ 31 اگست 2022سچ خبریں:    پنسلوانیا کی ولکس یونیورسٹی میں ایک تقریر میں، امریکی

فرانسیسی قوم پرستوں کی یورپی انتخابات میں کامیابی کے سنگین نتائج

?️ 10 جون 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی اور اولمپکس سے

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی اور پاکستان کا اہم کردار

?️ 20 مئی 2021(سچ خبریں)  دہشت گرد اسرائیل کی جانب سے نہتے اور بے گناہ

دکی میں 21 کان کنوں کی شہادت، کالعدم بی ایل اے کی حملے میں ملوث ہونے کی تردید

?️ 13 اکتوبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے بلوچستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے