🗓️
راولپنڈی: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کور کے سیٹ اپس کا دورہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سرجن جنرل آف پاکستان لیفٹننٹ جنرل نگار جوہرنے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا بھی دورہ کیا۔سرجن جنرل آف پاکستان لیفٹینٹ جنرل نگار جوہر بھی آرمی چیف کےہمراہ تھی۔
کمانڈنٹ سی ایم ایچ میجر جنرل محمد محسن قریشی نے بریفنگ دی۔آرمی چیف کو سی ایم ایچ میں عالمی معیار کی طبی فراہمی پر بریفنگ دی گئی۔سویلینز، نان ان ٹائٹل مریضوں کے لیے خصوصی کاؤنٹرز کا بھی بتایا گیا۔آرمی چیف کو اکیڈمک سنٹر میں لائیو سرجری کے عمل بھی بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے سہولیات فراہمی میں میڈیکل کور کے کردار کی تعریف کی۔
آرمی چیف نے مسلح افواج کے ارکان ، ان کے اہلخانہ اور سویلین مریضوں کی خدمات کو سراہا۔
قبل ازیں گذشتہ روز چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور اور اوکاڑہ کینٹ کا الوداعی دورہ کیا، آرمی چیف نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور اور اوکاڑہ میں افسران اور جوانوں سے خطاب کیا۔ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے خیر پورٹامیوالی میں فائر پاور مشقوں کا مشاہدہ بھی کیا، بہاولپور کور کے ٹروپس کی جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کے ساتھ مشقیں ہوئیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تربیتی معیار اور آپریشنل تیاریوں کو بھی خوب سراہا۔علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملیرگیریژن کا بھی دورہ کیا، سپہ سالار نے یادگارشہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران اور دستوں سے الوداعی خطاب کیا، آرمی چیف نے سپاہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو سراہا، آرمی چیف نے سیلاب کے دوران فوج کی متاثرین کی امداد کی تعریف کی۔
آرمی چیف نے سیلاب کے دوران فوجی جوانوں کی بروقت امدادی سرگرمیوں کوسراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملیر گیریژن آمد پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے استقبال کیا۔ مزید برآں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہنے دورہ کراچی کے دوران دفاعی نمائش آئیڈیاز کا بھی دورہ کیا۔ آرمی چیف نے آئیڈیاز2022 کے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا، آرمی چیف نے نمائش کے شرکا اور مندوبین سے بات چیت کی،آرمی چیف دورہ دفاعی آئیڈیاز نمائش کے موقع پر بحرین، اٹلی، سری لنکا، لیبیا، زمبابوے، یواےای سمیت مختلف مندوبین سے بھی ملے۔
مشہور خبریں۔
پی ڈی ایم حکومت کا ایک سال مکمل، وزیراعظم کا معیشت کی بحالی کے عزم کا اعادہ
🗓️ 11 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی
اپریل
یوکرین بحران میں مغربی ممالک کی حقیقت عیاں کر دی:آیت اللہ خامنہ ای
🗓️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب سے رہبر آیت اللہ
مارچ
اپیل میں کیس دوبارہ سنا جاتا ہے، سوال یہ ہے نظرثانی کس بنیاد پر ہونی چاہیے، چیف جسٹس
🗓️ 16 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب انتخابات اور ریویو اینڈ ججمنٹس ایکٹ سے
جون
نون لیگ قومی اداروں کو مسلسل نشانہ بنارہی ہے: فردوس عاشق
🗓️ 14 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں)فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نون لیگ قومی
مارچ
ملک بھر میں کورونا وائرس کی شدت اور کورونا ویکسین کی اشد ضرورت
🗓️ 23 اپریل 2021(سچ خبریں) ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز اور اموات کی
اپریل
روس کا مغربی ممالک کے ساتھ ایٹمی جنگ کا انتباہ
🗓️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:روس کا کہنا ہے کہ اگرچہ مغربی ممالک کے ساتھ ایٹمی
مارچ
مری سانحہ کی ذمہ دار حکومت ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ
🗓️ 13 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے کہا
جنوری
وزیراعظم کا جلد قوم سے خطاب کا امکان
🗓️ 26 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا جلد قوم سے خطاب کا
فروری