70 ہزار سے زائد افراد نے شادی کی پیش کش کی، وینا ملک

?️

کراچی: (سچ خبریں) ماضی کی مقبول ماڈل و اداکارہ وینا ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک وقت تھا جب انہیں پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر سے 70 ہزار سے زائد افراد نے شادی کی پیش کش کی تھی۔

وینا ملک نے حال ہی میں حافظ احمد کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں اپنے کیریئر، ناکام شادیوں، تعلقات، تنازعات اور شوبز سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کا کیریئر ان کے لیے رولر کوسٹر کی سواری کی طرح رہا، جس میں اونچ نیچ ہوتی رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ کیریئر کے عروج پر وہ اتنی مصروف رہتی تھیں کہ انہیں کھانا بھی ان کی بہن ہاتھ سے کھلاتی تھیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں اپنا میک اپ اتارنے اور میک اپ کرنے سمیت کپڑے ٹھیک کرنے اور پہننے کی بھی فرصت نہیں ہوتی تھی اور ان کی بڑی بہن ان کے لیے مذکورہ کام سر انجام دیتی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب وہ سوجاتی تھیں تب ان کی بہن ان کے چہرے سے میک اپ اتارتی تھیں اور انہیں کسی چیز کا کوئی علم ہی نہیں ہوتا تھا، ان کے پاس بہت سارا کام ہوتا تھا۔

وینا ملک کے مطابق کیریئر کے عروج پر جب وہ بھارت گئیں اور انہوں نے وہاں ایک ویڈنگ ریئلٹی شو میں کام کیا، تب انہیں دنیا بھر سے شادیوں کی پیش کش موصول ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں نہ صرف بھارت اور پاکستان بلکہ دنیا بھر کے افراد نے شادی کی پیش کش بھیجی اور ان دستاویزات کو ان کی ٹیم دیکھتی تھی۔

اداکارہ کے مطابق چوں کہ اس عرصے میں وہ ویڈنگ ریئلٹی شو میں شریک تھیں تو انہیں معلوم نہیں کہ انہیں جو 70 ہزار سے زائد شادی کی پیش کشیں موصول ہوئی تھیں، وہ سچی تھی یا ایسے ہی ہر کسی نے پروپوزل بھیجا۔

وینا ملک نے بتایا کہ انہیں ان کی ٹیم نے بتایا کہ ان کے لیے دنیا بھر کے 70 ہزار سے زائد مردوں نے شادی کی پیش کش بھیجی ہے اور وہ تب بھی اس پر حیران نہیں ہوتی تھیں، کیوں کہ وہ کام میں بہت مصروف تھیں۔

خیال رہے کہ وینا ملک 2010 میں بھارت گئی تھیں، انہوں نے متنازع ریئلٹی شو ’بگ باس‘ سمیت ویڈنگ ریئلٹی شو میں بھی کام کیا تھا۔

وینا ملک نے کم سے کم نصف درجن بولی وڈ فلموں میں بھی کام کیا تھا اور وہ 2014 سے قبل بھارت سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل ہوگئی تھیں۔

مشہور خبریں۔

ٹی ایل پی کا مریدکے اور سادھوکے میں دھرنا، موٹر وے اور اسلام آباد کی سڑکیں کھول دی گئیں

?️ 12 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) حکام نے اتوار کے روز موٹروے ایم ٹو اور

ضاحیہ بیروت پر حملے میں ۵ افراد شہید اور ۲۸ زخمی

?️ 25 نومبر 2025 ضاحیہ بیروت پر حملے میں ۵ افراد شہید اور ۲۸ زخمی

آنکارا اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کی گرمجوشی

?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرتزوگ نے ایک تقریب کے دوران

بریکس کا ٹرمپ کی تجارتی دھمکیوں کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر غور

?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:بریکس ممالک کے اعلیٰ سفارتکار برزیل میں جمع ہوئے تاکہ

مزاحمت کے محور کی اہم پیشرفت

?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: تل ابیب کے مرکز میں یمنی مسلح فوج کے کل کے

لاہور کی 96 فیصد صنعتوں میں اخراج کنٹرول سسٹمز نصب کریئے گئے ہیں، مریم اورنگزیب

?️ 28 دسمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ

امیر جماعت اسلامی کا دورہ ایران، وزیر خارجہ سے ملاقات، غزہ صورتحال پر گفتگو

?️ 26 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا دورہ ایران،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے