?️
سچ خبریں: پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کے لیے جائیداد کی خرید و فروخت کی سہولت قانونی پیچیدگیوں کے بغیر فراہم کی گئی ہے۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت دینے کے لیے 116 سال پرانے قانون میں ترمیم کا ڈرافٹ تیار کیا گیا ہے۔ اب بیرون ملک مقیم پاکستانی سیل ڈیڈ کے لیے اپنا بیان سفارتخانے میں قلمبند کروا سکیں گے، جس سے انہیں وقت اور سفری اخراجات کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نے پاکستان سے باہر رہنے والے تمام پاکستانی نژاد تارکین وطن کو خبردار کر دیا
معتبر ذرائع نے بتایا کہ رجسٹریشن ایکٹ 1908 کے سیکشن 31 میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ترمیم کے بعد، کوئی بھی اوورسیز پاکستانی جائیداد کی خرید و فروخت کے لیے پاکستان آنے کے بجائے سیل ڈیڈ کے لیے اپنا بیان پاکستانی سفارتخانے میں قلمبند کروا سکے گا۔
اس سے قبل رجسٹریشن ایکٹ 1908 کے سیکشن 31 کے تحت، اوورسیز پاکستانیوں کو جائیداد خریدنے یا بیچنے کے لیے متعلقہ سفارتخانوں میں جاکر اپنا پاور آف اٹارنی رجسٹر کروا کر پاکستان بھجوانا پڑتا تھا، اور پھر پاکستان میں موجود جس شخص کے نام وہ پاور آف اٹارنی بھیجی جاتی تھی، وہ رجسٹرار کے روبرو جائیداد خریدنے یا بیچنے کا مجاز مانا جاتا تھا۔
مزید پڑھیں: قطر میں کفالہ نظام کا خاتمہ، پاکستانی مزدوروں کے لیئے اہم خوشخبری
اس پرانے قانون کی وجہ سے اوورسیز پاکستانیوں کو جائیداد کی خرید و فروخت میں متعدد قانونی پیچیدگیوں کے علاوہ بعض اوقات دھوکہ دہی اور فراڈ کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
مشہور خبریں۔
امریکیوں کی نیندیں حرام کرنے والا چینی ہھتیار
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:1980 کی دہائی کے دوران چینی فوج نے بڑی فوجی طاقت
جنوری
ایران کا افغانستان کے لیے انسانی ہمدردی پر مبنی امدادا کا سلسلہ جاری
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:کابل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے کابل میں
جنوری
ایران امریکہ مذاکرات کے بارے میں امریکی حکام کے بیان کی حیثیت؛نامور امریکی صحافی کی زبانی
?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:ممتاز امریکی صحافی اور خارجہ پالیسی کی ماہر نے ایران
اپریل
پیوٹن کی تقریر کے 16 سال بعد؛ ایک سادہ سی پیشین گوئی یا ایک انتباہ جس کو اہمیت نہیں دی گئی؟
?️ 11 فروری 202316 سال پہلے، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے 2007 کی میونخ سیکیورٹی
فروری
چین کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنے کی ضرورت
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: فاکس بزنس سے بات کرتے ہوئے، باسنیٹ نے کہا کہ
مئی
قیدیوں کے تبادلے کے میدان سے میڈیا کی فتح تک حماس کی کامیاب حکمت عملی
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:حماس اور اسرائیل کے درمیان دوسرے مرحلے کی قیدیوں کے تبادلے
جنوری
امن کے موقف کی سب حمایت کرتے ہیں جنگ کی حمایت کوئی نہیں کر سکتا، بلاول بھٹو
?️ 10 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو کا
جون
امدادی کوششوں میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے ‘ڈیجیٹل فلڈ ڈیش بورڈ’ قائم
?️ 12 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)سیلاب زدگان کے لیے امدادی رقوم کی تقسیم میں شفافیت
ستمبر