ایف آئی اے نے پاکستان سے باہر رہنے والے تمام پاکستانی نژاد تارکین وطن کو خبردار کر دیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی تحقیقاتی ادارہ ،ایف آئی اے نے پاکستان سے باہر رہنے والے تمام پاکستانی نژاد تارکین وطن کو خبردار کیا ہے کہ وہ بیرون ملک رہتے ہوئے پاکستان میں افراتفری پھیلانے سے باز رہیں اور جارحانہ سوشل میڈیا پوسٹس اور فتنہ انگیزی سے گریز کریں.

ایف آئی اے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ 7نکاتی پریس ریلز میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016 کا مطالعہ کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان کی سوشل میڈیا پوسٹس خلاف قانون نہیں ہیں۔

پریس ریلیزمیں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں ایسے افراد کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹس جاری کیا جاسکتا ہے یہ انتباہ قانون شکن کے لئے ہے قانون کی پاسداری کرنے والوں کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں. قبل ازیں ترجمان نے اینکر پرسن سمیع ابراہیم کے خلاف مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ریاست مخالف ویڈیوز اور بیانات نشر کرنے پر انکوائری شروع کر دی ہے ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سمیع ابراہیم ریاستی اداروں کے حوالے سے جعلی خبریں پھیلانے میں ملوث ہیں اور ان کے لگائے گئے الزامات مسلح افواج کے اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کی واضح کوششیں ہیں.

ترجمان نے کہا کہ سمیع ابراہیم نے بیرون ملک رہ کر میڈیا کے ذریعے پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کی ہے ان کے پاس انکوائری میں اپنا دفاع کرنے کا موقع ہے اور اگر وہ اپنا دفاع کرنے میں کامیاب ہوئے تو انکوائری بند کر دی جائے گی اگر جرم ثابت ہوا تو ان کے خلاف ایف آئی آر کے ذریعے مقدمہ درج کیا جائے گا اورجب ممکن ہوا گرفتار کرکے عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا. ترجمان نے کہا کہ چونکہ وہ بیرون ملک ہیں اس لیے ان کے خلاف انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹس جاری کیا جائے گا اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ای سی ایل میں ڈالا جائے گا.

مشہور خبریں۔

وزیر تعلیم نے میٹرک اور اینٹر کے امتحانات کے بارے میں اعلان کر دیا

?️ 26 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نجی ٹیلی ویژن چینل کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے

جنوب شام کے لیے اسرائیل کے منصوبے کی جہتیں بے نقاب 

?️ 25 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیل نے اس خطے کے لیے وسیع منصوبے تیار کیے

جسٹس مظاہر اکبر نقوی کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں چوتھی شکایت دائر

?️ 22 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ کے ایک موجودہ جج کے خلاف ان

عمران خان اور بشری بی بی کے طبی معائنے کی درخواست دائر

?️ 29 جنوری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے بانی

شوبز میں آنے سے قبل ایئر ہوسٹس تھی، ازیکا ڈینیئل

?️ 6 اکتوبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل ازیکا ڈینیئل نے

لاہور کے بعد ملتان میں بھی فضائی آلودگی خطرناک حد تک پہنچ گئی، انڈیکس 1487 ریکارڈ

?️ 10 نومبر 2024ملتان: (سچ خبریں) پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے بعد ملتان میں بھی

عراق میں امریکہ کو چنے چبوانے والی تنظیم

?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: عراق کے ایک سیاسی تجزیہ کار نے امریکہ کی طرف

ایران کے خلاف ٹرمپ کے کھیل کا نتیجہ ایران کے سامنے جھکنا ہے: امریکی میگزین 

?️ 24 مئی 2026سچ خبریں:امریکی میگزین اٹلانٹک نے اپنے ایک تجزیے میں کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے