?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو 2022 کے سیلاب میں 30 ارب ڈالر سے زیادہ کے نقصانات اور تباہی کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اب تک اسے صرف 60 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی امداد ملی ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے ابتدائی تخمینے جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ 822 ارب روپے (تقریباً 2.9 ارب ڈالر) لگایا گیا ہے، اس کے علاوہ تمام بین الاقوامی وعدے قرضوں کی صورت میں تھے، جن میں سے زیادہ تر پہلے سے موجود سہولتوں سے دوبارہ مختص کیے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک ستم ظریفی ہے، عالمی برادری نے 100 ارب ڈالر کے ماحولیاتی مالیاتی فنڈ کا وعدہ کیا تھا مگر ’ایک ارب ڈالر بھی فراہم نہیں کیا‘۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اسی لیے، مشاورت کے بعد حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ حالیہ ’قیامت خیز سیلابوں‘ کے نتیجے میں ہونے والے تقریباً 3 ارب ڈالر کے زرعی اور انفرااسٹرکچر نقصانات کو بیرونی امداد پر انحصار کیے بغیر ملکی وسائل سے پورا کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ سیلابی نقصانات، بشمول معاشی اثرات کے تخمینے پر سروے جاری ہیں اور تقریباً دو ہفتوں میں مکمل ہو جائیں گے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایک ہزار 39 انسانی جانوں کا ضیاع ہوا، ایک ہزار 67 افراد زخمی ہوئے اور مجموعی طور پر 822 ارب روپے کے زرعی و انفرااسٹرکچر نقصانات ہوئے۔
احسن اقبال نے کہا کہ اس میں 430 ارب روپے کے نقصانات زرعی شعبے میں اور 307 ارب روپے کے نقصانات انفرااسٹرکچر میں شامل ہیں، 2 لاکھ 29 ہزار 763 مکانات کو نقصان پہنچا یا تباہ ہوئے، جن میں سے 2 لاکھ 13 ہزار صرف پنجاب میں تھے۔
مزید بتایا گیا کہ بلوچستان میں 6 ہزار 370 ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 3 ہزار 677، سندھ میں 3 ہزار 332 اور خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 222 مکانات متاثر ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ کم از کم 70 اضلاع میں 65 لاکھ افراد متاثر ہوئے، جن میں تقریباً 40 لاکھ افراد عارضی طور پر بے گھر ہوئے۔
مزید بتایا گیا کہ 2 ہزار 811 کلومیٹر سڑکیں تباہ ہوئیں، 2 ہزار 200 سے زائد مویشی ہلاک ہوئے، 2 ہزار 200 تعلیمی ادارے متاثر ہوئے، 250 سے زیادہ صحت کے مراکز کو نقصان پہنچا اور تقریباً 866 پانی کی فراہمی کے ڈھانچے متاثر ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ زرعی نقصانات میں 34 لاکھ گانٹھیں کپاس، 10 لاکھ ٹن چاول اور تقریباً 13 سے 33 لاکھ ٹن گنے کی فصل شامل ہے، جو زمینی تصدیق کے بعد حتمی ہو گی۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا، جس کے نقصانات 632 ارب روپے تک پہنچ گئے، جو مجموعی 822 ارب روپے میں سب سے بڑا حصہ ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کسانوں اور متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی پیکج پر بریفنگ دی۔
ترقیاتی اخراجات کے بارے میں وفاقی وزیر نے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت تقریباً 40 ارب روپے جاری کیے گئے، جو گزشتہ سال کے 34 ارب 80 کروڑ روپے کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہیں۔
چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ حالیہ مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کے اجلاس کے منٹس اس ماہ کے آخر تک مکمل کر لیے جائیں گے، اور اس تاثر کی تردید کی کہ دوطرفہ معاشی تعاون کے دوسرے مرحلے میں کوئی عملی پیشرفت نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی درخواست پر چین نے دیامر بھاشا ڈیم سے منسلک قراقرم ہائی وے کے کاموں کی 85 فیصد مالی معاونت پر اتفاق کیا ہے، اور بولی کا عمل دو ماہ میں شروع ہونے کی توقع ہے۔
حکومت نے 2026 کو ’اصلاحات کا سال‘ قرار دیا ہے تاکہ معیشت، معاشرے اور سیاست کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ 3 سالہ اصلاحاتی پروگرام کے دوران سماجی، اقتصادی اور سیاسی اقدامات کو ترجیح دی جائے گی تاکہ دولت کی تخلیق اور سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے، کاروبار مخالف رویوں کا خاتمہ کیا جا سکے اور سرکاری نظام میں موجود سستی و رکاوٹوں کو کم کیا جا سکے۔
وزیر اعظم نے ایک اعلیٰ سطح کا فورم تشکیل دیا ہے جو رواں سال کے اندر 2026 کے لیے عملدرآمد پر مبنی منصوبہ پیش کرے گا۔
احسن اقبال نے کہا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کو ایک یونیورسٹی میں تبدیل کیا جا رہا ہے تاکہ بیوروکریسی کو عالمی معیار کے مطابق تربیت دی جا سکے، تاہم کئی سماجی اصلاحات صوبوں کی بھرپور شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔
مشہور خبریں۔
بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے سیلاب متاثرین بارے پالیسی بدلنے کا مطالبہ
?️ 26 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حالیہ
ستمبر
آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال
?️ 7 مئی 2021ریاض (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی
مئی
کیا روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی ہو سکتی ہے؟
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا
دسمبر
میں نے حیوان کا لفظ توہین آمیز انداز میں استعمال نہیں کیا: امریکی ایلچی
?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ کے خصوصی نمائندے ٹام باراک نے ایک ورچوئل گفتگو کے
اگست
صیہونی حکومت میں وزیر اعظم کے عہدے کی مدت پر پابندی
?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں: پہلی پڑھائی میں صیہونی حکومت کی کنیسٹ (پارلیمنٹ) نے ایک
نومبر
افغانستان سے انخلاء میں واشنگٹن کا نقصان ؟
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ مائیکل میک
اگست
بھارت کو آبی جارحیت کا جواب قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق دیں گے، وزیراعظم
?️ 5 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ
جون
امریکہ کے شہر فلاڈیلفیا میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 11 زخمی
?️ 5 جون 2022سچ خبریں: جنوبی فلاڈیلفیا اسٹریٹ پر فائرنگ کے ایک سلسلے میں کم
جون