چیٹ جی پی ٹی سمیت متعدد اے آئی ایپس میں اینیمیٹڈ تصاویر بنانے کا فیچر پیش

🗓️

سچ خبریں: آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی اور گروک سمیت متعدد اے آئی اور دوسرے تصاویر بنانے والے پلیٹ فارمز نے اینمیٹڈ تصاویر بنانے کے فیچرز پیش کردیے۔

چیٹ جی پی ٹی نے حال ہی میں جاپان کے معروف اینیمیٹڈ اسٹوڈیو ’جیبلی اسٹوڈیو‘ (Studio Ghibli) کے انداز کی تصاویر بنانے کے مفت فیچر تک صارفین کو محدود رسائی دی ہے۔

چیٹ جی پی ٹی کے صارفین یومیہ تین تصاویر کو مفت میں جیبلی اسٹوڈیو انداز کی اینیمیشن میں بنا سکتے ہیں۔

چیٹ جی پی ٹی کی طرح دیگر اے آئی پلیٹ فارمز سمیت دوسری ایپلی کیشنز نے بھی جیبلی اسٹوڈیو کی اینیمیشن تصاویر بنانے کے فیچر تک صارفین کو رسائی دے دی۔

چیٹ جی پی ٹی اور ایکس کے گروک سمیت دیگر اے آئی پلیٹ فارمز پر اینیمیٹڈ تصاویر کو بنانا انتہائی آسان ہے اور چند ہی سیکنڈز میں جیبلی اسٹوڈیو انداز کی تصویر بن کر سامنے آجاتی ہے۔

جیبلی اسٹوڈیو کے انداز کی تصویر بنانے کے لیے صارفین کوئی بھی تصویر چیٹ جی پی ٹی یا گروک سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کرنے کے بعد انہیں صرف ہدایات دیتا ہے کہ تصویر کو جیبلی اسٹوڈیو انداز میں تبدیل کریں ( turn this image in Studio Ghibli theme) تو دی گئی تصویر اینیمیٹڈ بن کر آجاتی ہے۔

جیبلی اسٹوڈیو کے طرز کی تصاویر چیٹ جی پی ٹی، گروک، پرزما، لونا پک، فوٹوفونیا، فلکس، بی فنکے اور فوٹر سمیت ڈیپ ڈریم جنریٹر ویب سائٹ پر بھی بنائی جا سکتی ہیں۔

جہاں ایک طرف دنیا بھر میں جیبلی اسٹوڈیو طرز کی تصاویر بنانے کے ٹرینڈ میں اضافہ ہوا ہے، وہیں بعض ماہرین اسے ذاتی تصاویر کے اے آئی پر غلط استعمال کے خطرے سے بھی خبردار کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اسٹوڈیو جیبلی جاپان کا معروف اینیمیٹڈ فلم اور کتاب ساز ادارہ ہے، جسے 1985 میں بنایا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی: عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا

🗓️ 5 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو توشہ

نیٹو اور روس کے درمیان تباہ کن جنگ کا خطرہ

🗓️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:   جرمن چانسلر اولاف شولز نے نیٹو اور روس کے درمیان

داعش دہشت گردوں کا سامرا کو نشانہ بنانے کا منصوبہ

🗓️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:  ایک سیکورٹی ذریعے نے اعلان کیا کہ داعش سامرا شہر

افغان صدر اشرف غنی کا بڑا دعویٰ، کہا امریکا کو 2 سال پہلے ہی ملک چھوڑنے کا کہا جاچکا تھا

🗓️ 11 جولائی 2021کابل (سچ خبریں)  افغانستان میں ان دنوں افغان حکومت اور طالبان کے

ڈیجیٹل پاکستان کی جانب پیش رفت کیلئے قومی کمیشن، اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

🗓️ 25 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈیجیٹل پاکستان کی جانب تیز رفتار پیش رفت

طلبہ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ کریں گے، حافظ نعیم الرحمٰن

🗓️ 26 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے

غیرملکی پروازوں کی تعداد میں مزید کمی کردی گئی

🗓️ 2 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا کے پھیلاؤ کے باعث

زلمی کی کپتان اور کوچ کو منانے کی تمام کوشیشں نا کام

🗓️ 21 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} ابھی پی ایس ایل ۶ شروع ہوئے ڈھنگ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے