?️
کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل کو تسلیم کرنے یا ابراہم معاہدے کا حصہ بننے کی کوئی کوشش کی گئی تو قوم بھرپور مزاحمت کرے گی۔
واضح رہے کہ معاہدہ ابراہمی کے تحت 2020 میں مشرقِ وسطیٰ کے کچھ ممالک اسرائیل سے تعلقات معمول پر لے آئے تھے۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ’پاکستان میں کچھ وزرا ایسے بیانات دے رہے ہیں جیسے وہ ابراہم معاہدے پر بات کرنے یا اسرائیل کو تسلیم کرنے اور اسے دو ریاستی حل کے طور پر آگے بڑھانے کی سوچ رکھتے ہوں’۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’میں ان وزیروں اور پوری حکومت کو خبردار کرتا ہوں کہ جو بھی یہ تصور کرے گا کہ پاکستان میں ابراہم معاہدے میں شامل ہونے یا اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے کوئی بات چیت شروع کی جا سکتی ہے، پوری قوم اس کی مزاحمت کرے گی‘۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ’چاہے وہ کوئی وزیرِاعظم ہو یا صدر، آرمی چیف ہو یا فیلڈ مارشل، سب کو سمجھ لینا چاہیے کہ یہ ہمارے لیے سرخ لکیر ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی جماعت کے لیے یہ اعزاز کی بات ہوگی کہ وہ ایسی کسی بھی کوشش کے خلاف مزاحمت کی قیادت کرے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ’امریکا کی چاپلوسی بند کی جائے، وزیراعظم سے پوچھنا چاہتا ہوں جنہوں نے پاک بھارت جنگ بندی کے موقع پر ٹرمپ کی خدمت میں ٹوئٹ کی تھی اور پھر انہیں نوبیل انعام کے لیے نامزد کرنے کی بات کی تھی، میں پوچھنا چاہتا ہوں وہ ثالثی کہاں گئی؟ کشمیر کا مسئلہ کیوں نمایاں نہیں ہورہا؟
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ ہر چار روز بعد ایک بیان دیکر خاموش ہوجاتا ہے، اس پر بات کیوں نہیں ہورہی؟ ہم نے تو بھارت کو ہرادیا، قوم نے یکجہتی کا ثبوت دے دیا، قوم اختلافات بھلا کر فوج کی پشت پر کھڑی ہوگئی، ہماری افواج، سپاہیوں اور ایئرفورس نے قربانیاں بھی دیں، ڈٹ کر کھڑے بھی ہوئے، پوری دنیا نے ہماری طاقت کا لوہا مان لیا، پھر اس کے بعد کیا ہوا؟پانی کا مسئلہ اپنی جگہ موجود ہے، کشمیریوں کے حق خودارادیت پر کوئی گفتگو نہیں ہورہی۔
امیر جماعت اسلامی نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارے نمائندے باہر جاکر چند اچھی باتیں کرتے ہیں مگر بلاول بھٹو کی دہشت گردی کے خلاف را اور آئی ایس آئی کے مشترکہ کام اور پاکستان میں بھارتی حملوں کا نشانہ بننے والی مساجد اور مقامات پر مشترکہ تحقیقات کی پیشکش کے بیان کو مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ کون سا طریقہ ہے کہ ہم جیتی ہوئی جنگ ان فضول بیانات کے نتیجے میں ہارنے لگیں، بھارت کو یہ حق کس نے دیا کہ وہ ہماری مساجد پر حملہ کرے، دفاعی حکمت عملی کیوں اپناتے ہیں، اس ذہنیت سے کیوں چھٹکارا حاصل نہیں کرتے، اپنے آبا و اجداد کی طرح آپ قوم کو بھی کیوں غلام بنانا چاہتے ہیں؟ ایسا کوئی بیان قابل قبول نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ وہ ثالثی کہاں گئی اور اس کا ایجنڈا کیا ہے؟ انہوں نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کی حق خودارادیت کے علاوہ اگر کوئی آلو، پیاز، ٹماٹر اور تجارت پر بات کرے گا تو قوم مزاحمت کرے گی۔


مشہور خبریں۔
تنہائی میں مرنے والا ایک انقلابی مجاہد
?️ 18 ستمبر 2021سچ خبریں:الجزائر کے انقلابی مجاہد اور سابق صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ جنہوں نے
ستمبر
طاقت کے بغیر سفارت کاری بے کار ہے: حزب اللہ
?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں وفاداری بہ مقاومت کے گروہ کے رکن علی
دسمبر
ایران پر حالیہ حملے انتہائی افسوسناک، ہمیں دلی رنج ہے۔ خواجہ آصف
?️ 2 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایران
مارچ
صیہونی بحری جہاز ایک بار پھر یمنی مجاہدین کے پنجوں میں
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: یمنی فوج نے تین صیہونی بحری جہازوں پر حملے کا
مئی
امریکی رکن کانگریس کا ایران کے خلاف پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:ایران جوہری معاہدے کو حتمی شکل دینے کی حمایت میں اپنے
مئی
برطانیہ کی ایک بار پھر روس کو سخت پابندیوں کی دھمکی
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اعلان کیا ہے کہ ان
فروری
نیتن یاہو کے بیڈ روم پر حزب اللہ کا حملہ صیہونیوں کے لیے کیسا رہا؟
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں:نیتن یاہو کے بیڈ روم پر حزب اللہ کے ڈرون حملے
اکتوبر
کیا امریکی عوام روس یوکرین جنگ کے بارے میں ٹرمپ کی سیاست سے راضی ہیں؟سی این این کی رپورٹ
?️ 15 مارچ 2025 سچ خبریں:سی این این کی جانب سے کیے جانے والے ایک
مارچ