?️
سان فرانسسکو(سچ خبریں) فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین کےذہنی دباؤ کو کم ختم کرنے کے لئے سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک اور انسٹاگرام نے نئی سروس کی آزمائش شروع کردی ہے۔فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے بتایا کہ ’گزشتہ برس ہم نے صارفین کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے ایک فیچر کی آزمائش شروع کی۔
انہوں نے بتایا کہ انسٹاگرام پوسٹ کے لائیکس کی تعداد کو چھپانے کی آزمائش شروع کی، جس کے بہت اچھے نتائج سامنے آئے جبکہ کچھ نے اس کی مخالفت کی کیونکہ وہ اپنی پوسٹ پر آنے والی پسندیدگیوں کو نہ صرف دیکھنا چاہتے ہیں بلکہ اس کے ذریعے دوسروں کو متاثر کرنے کے خواہش مند بھی ہیں۔انسٹاگرام کے سربراہ نے بتایا کہ اب ہم ایک نئی سروس کی آزمائش کرنے جارہے ہیں، جس کے بعد آپ (صارف) اپنے لیے خود ہی بہتر چیز کا انتخاب کرسکے گا۔
انہوں نے کہا کہ اب تمام صارفین کی پوسٹ پر لائیکس کی تعداد کو خفیہ رکھنے کی آزمائش کی جارہی ہے۔ ایڈم نے وضاحت کی کہ انسٹاگرام کے علاوہ فیس بک پر بھی اسی فیچر پر کام جاری ہے۔یاد رہے کہ 18 جولائی 2019 کو انسٹاگرام نے اعلان کیا تھا کہ ہم اپنے صارفین کے ذہنی دباؤ کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں جس کے لیے ایپ میں بڑی تبدیلی لائی جائے گی۔
انسٹاگرام اور فیس بک کے ڈائریکٹر میا گارلک کا کہنا تھا کہ لائیکس (پسندیدگیاں) کی تعداد چھپانے کا فیچر آزمائشی طور پر کینیڈا کے صارفین کے لیے پیش کیا گیا، ہمارا یہ تجربہ خاصہ کامیاب رہا اور لوگوں نے اس اقدام کو سراہا۔ اُن کا کہنا تھا کہ جلد آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، آئرلینڈ، جاپان اور برازیل کے صارفین بھی اس فیچر سے استفادہ کریں گے۔


مشہور خبریں۔
حریت رہنماؤں اورتنظیموں کی طرف سے تحریک حریت پر پابندی کی مذمت
?️ 1 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
جنوری
لیکوڈ پارٹی کیا کرنا چاہتی ہے؟
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں:حزب اختلاف کے اتحاد کے سربراہ یائر لاپیڈ کی موجودگی میں
اگست
39 لاکھ لوگوں کیلئے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کا شارٹ کوڈ 9999 ہوگا
?️ 20 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 20 ارب روپے سے زائد مالیت کے وزیراعظم
فروری
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ظلم و جبرکی پالیسیاں مسلسل جاری ہیں : کل جماعتی حریت کانفرنس
?️ 14 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ مقبوضہ
جنوری
میں غزہ جنگ کا خاتمہ چاہتا ہوں: نیتن یاہو
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: ماضی میں انتہا پسند اسرائیلی حکومت نے غزہ میں فلسطینیوں
جنوری
12 ملین یوکرینی بے گھر ہو چکے ہیں: زیلینسکی
?️ 3 جون 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعرات کو کہا کہ
جون
کورونا وائرس: ملک بھر میں مزید 84 افراد جاں بحق
?️ 5 جون 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث پاکستان
جون
ترکی کا آئندہ صدر کون ہوگا؟
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:اردغان کے اپوزیشن اتحاد کا وسیع محاذ مشترکہ امیدوار کی نامزدگی
دسمبر