?️
دبئی(سچ خبریں) دبئی کے محکمۂ شہری دفاع نے مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ میں پہلی جبکہ دنیا میں دوسری جدید الیکٹرانک فائربریگیڈ متعارف کرائی، گاڑی میں چار جدید ترین کیمرے نصب کیے گئے ہیں جبکہ ٹینکوں میں پانی اور جھاگ کی مقدار معلوم کرنے کے لیے آلے لگائے گے ہیں۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے محکمہ شہری دفاع نے اپنی نوعیت کی پہلی جدید ترین الیکٹرانک فائر بریگیڈ گاڑی متعارف کرادی،محکمہ شہری دفاع کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل خبیر راشد المطروشی نے تعارفی تقریب میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ فائربریگیڈ دیگر گاڑیوں کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ کارکردگی کے اعتبار سے چالیس فیصد بہتر ہے‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ ایل ای ڈی سسٹم سے آراستہ ہے۔، اس گاڑی میں سی اے این – بی یو ایس ٹی ٹیکنالوجی والا کنٹرول سسٹم نصب کیا گیا ہے، جس کا آپریشنل سسٹم 17 انچ کے اسکرین سے کنٹرول کیا جاسکے گا۔ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ ’اس فائر بریگیڈ میں روزن پاور این ایچ 35 نامی آگ بجھانے کا سسٹم نصب کیا گیا ہے، واٹر ٹینک میں چار ہزار لیٹر پانی کی گنجائش ہے جبکہ جھاگ والے ٹینک میں چار سو لیٹر تک پانی بھرنے کی گنجائش ہے‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’اس فائربریگیڈ کو ایکسپریس چارجر کے ذریعے چارج کیا جا سکتا ہے، 40 منٹ میں 80 فیصد بیٹری چارج ہوسکتی ہے، جو چھ تا آٹھ گھنٹے بغیر کسی وقفے کے چل سکتی ہے، یہ گاڑی ہر طرح کی آگ بجھانے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
مشہور خبریں۔
ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسینیشن میں کوئی رکاوٹ نہیں: فیصل سلطان
?️ 18 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے
اپریل
فلسطینی نومولود بچوں کی شہادت انسانی حقوق کے ٹھکیداروں کے منھ پر طمانچہ
?️ 28 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اضافے
فروری
پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے پر وزراء کو شدید اعتراض
?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزرا نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان
ستمبر
کیا امریکہ عراق میں اپنے فوجیوں کو موت کے منھ میں ڈھکیل سکتا ہے؟
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں: عراق کی بدر تنظیم کے ایک رہنما نے کہا کہ
اگست
مولانا فضل الرحمٰن نے پیپلز پارٹی پر لگایا الزام
?️ 17 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے اجلاس کے
مارچ
پاکستان اورامریکاکےتعلقات بہت پرانےہیں
?️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخزانہ شوکت ترین نے امریکی ادارہ برائے امن
اکتوبر
حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں 15000 اسرائیلی مارے جائیں گے
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے سابق داخلی سلامتی کے مشیر نے آج حکومت
جنوری
امریکہ میں سیاسی زلزلہ
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں: بعض ماہرین نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کی برطرفی
اکتوبر