تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل چوری، ہیکرز نے کرپٹو ایکسچینج سے ڈیڑھ ارب ڈالر چوری کرلیے

🗓️

سچ خبریں: کرپٹو کرنسی ایکسچینج ’بائی بٹ‘ نے سائبر سکیورٹی ماہرین سے ہیکرز کی جانب سے چوری کیے گئے 1.5 ارب ڈالر (1.2 ارب پاؤنڈ) کی ریکوری میں مدد کی اپیل کردی، جسے تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل چوری کہا جارہا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے ’دی گارجین‘ کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں قائم کرپٹو پلیٹ فارم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہیکرز کی جانب سے بٹ کوائن کے بعد سب سے مقبول ڈیجیٹل کرنسیوں میں سے ایک ایتھیریم کے والٹ کا کنٹرول حاصل کیا گیا اور اس میں موجود کرنسی کو کسی گمنام پتے پر منتقل کیا گیا۔

ہیکرز کے حملے کے فوری بعد ’بائی بٹ‘ کی جانب سے فوری طور پر اپنے صارفین کو یہ یقین دہانی کروائی گئی کہ ان کی کرپٹو کرنسی محفوظ ہے۔

بائی بٹ کے چیف ایگزیکٹو نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ اگر ہم چوری کی گئی کرنسی ریکور کرنے میں ناکام بھی رہے تب بھی کمپنی کی جانب سے صارفین کو مکمل ادائیگی کی جائے گی۔

بائی بٹ کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹیو بین ژو نے ایکس کی گئی پوسٹ میں کہا ’ اگر چوری کی گئی کرنسی واپس نہیں بھی ملتی تب بھی ’بائی بٹ‘ تمام صارفین کی رقم واپس کرنے کی اہلیت رکھتا ہے، ہم یہ نقصان برداشت کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی کے پاس صارفین کے 20 ارب ڈالرز ہیں اور وہ کسی بھی فنڈز کو خود یا شراکت داروں کی مدد سے ادا کرنے کے قابل ہیں۔

خیال رہے کہ بائی بٹ تجارتی حجم کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا کرپٹو کرنسی ایکسچینج ہے اور اس کے دنیا بھر میں 6 کروڑ سے زیادہ کسٹمرز ہیں۔

بین کا کہنا تھا کہ کمپنی کو صارفین کی جانب سے اپنے فنڈز واپس لینے کے لیے ساڑھے 3 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس کی وجہ سے پروسیسنگ میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

بائی بٹ کا کہنا ہے کہ یہ ہیک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کمپنی کی جانب سے ایتھیریئم کو آف لائن ’کولڈ‘ والٹ سے ’وارم‘ والٹ میں معمول کے مطابق منتقل کی جارہا تھا، جو کہ روزہ مرہ کی ٹریڈنگ کا حصہ ہے۔

اس دوران، ہیکر سیکیورٹی کنٹرول کا غلط استعمال کرتے ہوئے یہ کرنسی کسی دوسری جگہ منتقل کرنے میں کامیاب ہوگیا، تاہم ایکسچینج کے دیگر والٹ میں موجود کرنسی اس حملے سے متاثر نہیں ہوئی۔

کمپنی کی جانب سے سائبر سیکیورٹی ماہرین سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ چوری شدہ فنڈز کو ریکیور کرنے میں مدد فراہم کریں، کمپنی نے اعلان کیا کہ ریکور کی گئی رقم سے بطور انعام انہیں 10 فیصد حصہ دیا جائے گا اور اگر کوئی پورے فنڈز ریکور کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو اسے 14 کروڑ ڈالر رقم بطور انعام دی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

عرب ممالک کے سربراہوں نے ریاض میں اجلاس میں کیا کہا؟

🗓️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہوں کا اجلاس سعودی دارالحکومت

روس میں ایک امریکی فوجی کی شرمناک حرکت

🗓️ 7 مئی 2024سچ خبریں: روس کی ایک عدالت نے روسی خاتون سے چوری کے

خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت آج انتہائی مذہبی عقیدت سے منایا جائے گا

🗓️ 9 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیؐ کا یوم ولادت

توشہ خانہ کیس: عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور، سماعت 29 اپریل تک ملتوی

🗓️ 30 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس

حزب اللہ نے ابھی کتنی طاقت استعمال کی ہے؟ شاباک کے سابق عہدیدار کی زبانی

🗓️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی انٹیلی جنس ادارہ شاباک کے ایک سابقہ اعلیٰ عہدیدار

ریڈمی کی ٹربو سیریز کا فون پیش

🗓️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ’ریڈمی‘ نے اپنی مشہور

امریکہ کا مشرق وسطیٰ میں تباہ کن انداز 

🗓️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے اعلان کیا کہ

اکثر فرانسیسیوں کی ہڑتال جاری

🗓️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:ایک نئے سروے کے نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ فرانسیسی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے