🗓️
سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی اوپو نے اپنی سیریز فائنڈ کا نیا فون 8 ایکس متعارف کرادیا، جسے قیمت کے حوالے سے قدرے مہنگا قرار دیا جا رہا ہے۔
چینی کمپنی کی جانب سے متعارف کردہ ’اوپو: فائنڈ 8 ایکس‘ کو چار بیک اور ایک سیلفی کیمرا کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
فون کو 8-6 انچ اسکرین اور دو اضافی شارٹ کٹ بٹنز کے ساتھ متعارف کرایا گیا، اس میں طاقتور 6 ہزار 100 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔
فون کو 100 واٹ کے فاسٹ چارجر جب کہ 50 واٹ کے وائرلیس چارجر اور 10 واٹ کے ریورس لیس چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
اینڈرائیڈ 15 کے حامل کلرز او ایس 15 آپریٹنگ سسٹم میں پیش کردہ فون کو 12 اور 16 جی بی ریم جب کہ 256 اور 512 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
فون کے بیک پر چاروں کیمرے پچاس پچاس میگا پکسل کے دیے گئے ہیں جب کہ فرنٹ پر 32 میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے جب کہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کے کیمرا کی ٹیکنالوجی اپگریڈ کردی گئی ہے۔
فون میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز کے ٹولز بھی دیے گئے ہیں جب کہ اس میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔
کمپنی کے مطابق 12 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت پاکستانی ڈھائی لاکھ روپے جب کہ 16 جی بی ریم اور 512 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت پاکستانی 2 لاکھ 70 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فون کو پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کرتے وقت اس کی قیمت میں مزید کمی کی جائے گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت نےحماس کے سامنے قدم پیچھے کھینچے
🗓️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن نیٹ ورک نےاعلان کیا ہے
دسمبر
حکومت رواں ماہ کامیاب پاکستان پروگرام متعارف کرائے گی
🗓️ 4 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے رواں ماہ اصولی طور پر ‘کامیاب پاکستان
جولائی
پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری
🗓️ 11 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار ارکان قومی اسمبلی
ستمبر
امریکہ نائیجر سے اپنی فوجیں کیوں نکال رہا ہے؟
🗓️ 11 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع کے دو عہدیداروں نے اعلان کیا کہ امریکہ
ستمبر
بریکس اقتصادی طاقت میں کہاں پہنچ چکا ہے؟ روسی صدر کی زبانی
🗓️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس میں ایک اجلاس
ستمبر
افریقہ میں چین اور دوسروں کے درمیان اقتصادی مقابلہ
🗓️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: چین نے افریقی ممالک میں تجارت، سرمایہ کاری اور انفراسٹرکچر
مارچ
نابلس میں شہادت کے مقام پر آج تین فلسطینی شہداء کی تصویروں کی بارش ہوئی
🗓️ 13 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے نابلس میں قابض صہیونی فوج کے ساتھ مسلح
مارچ
عرب دنیا تیار رہے
🗓️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے عرب امور کے ایک اہلکار نے منگل کے
جولائی