🗓️
سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی اوپو نے اپنی سیریز فائنڈ کا نیا فون 8 ایکس متعارف کرادیا، جسے قیمت کے حوالے سے قدرے مہنگا قرار دیا جا رہا ہے۔
چینی کمپنی کی جانب سے متعارف کردہ ’اوپو: فائنڈ 8 ایکس‘ کو چار بیک اور ایک سیلفی کیمرا کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
فون کو 8-6 انچ اسکرین اور دو اضافی شارٹ کٹ بٹنز کے ساتھ متعارف کرایا گیا، اس میں طاقتور 6 ہزار 100 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔
فون کو 100 واٹ کے فاسٹ چارجر جب کہ 50 واٹ کے وائرلیس چارجر اور 10 واٹ کے ریورس لیس چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
اینڈرائیڈ 15 کے حامل کلرز او ایس 15 آپریٹنگ سسٹم میں پیش کردہ فون کو 12 اور 16 جی بی ریم جب کہ 256 اور 512 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
فون کے بیک پر چاروں کیمرے پچاس پچاس میگا پکسل کے دیے گئے ہیں جب کہ فرنٹ پر 32 میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے جب کہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کے کیمرا کی ٹیکنالوجی اپگریڈ کردی گئی ہے۔
فون میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز کے ٹولز بھی دیے گئے ہیں جب کہ اس میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔
کمپنی کے مطابق 12 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت پاکستانی ڈھائی لاکھ روپے جب کہ 16 جی بی ریم اور 512 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت پاکستانی 2 لاکھ 70 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فون کو پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کرتے وقت اس کی قیمت میں مزید کمی کی جائے گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
مشہور خبریں۔
زیلنسکی کا بائیڈن کو چیلنج
🗓️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: مغربی ممالک کے لیے یوکرین اور روس کے درمیان محاذ آرائی
ستمبر
شیزل شوکت کا جلد شادی کا عندیہ
🗓️ 11 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل شیزل شوکت نے اعتراف
اکتوبر
روس نے چین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا
🗓️ 17 جولائی 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے چین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے
جولائی
فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سعودی عرب کا نیا قدم
🗓️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:گزشتہ چند دنوں سے سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان
ستمبر
اسرائیل مسلمانوں کے خلاف دہشتگردی کا گڑھ ہے:آیت اللہ خامنہ ای
🗓️ 7 مئی 2021سچ خبریں:آیت اللہ خامنہ ای نے عالمی یوم قدس کے موقع پر
مئی
صدر مملکت کا بھارت کے منفی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کیلئے ’سائبر طاقت‘ میں اضافے پر زور
🗓️ 28 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نوجوانوں پر پیشے
فروری
اسرائیل ایران کے خلاف فوجی حملے کی غلط فہمی میں نہ رہے:صیہونی اخبار
🗓️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین سے شائع ہونے والے ایک اخبار نے صیہونی حکومت
دسمبر
غزہ کی اکثریت امداد پر انحصار کرتی ہے:یورپی یونین کے سینئر عہدیدار
🗓️ 12 جون 2024سچ خبریں: یورپی کمیشن کے کرائسس مینجمنٹ کمشنر نے غزہ میں انسانی
جون