?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں جون میں دہشتگردی کے 78 حملے ہوئے جن میں سیکیورٹی فورسز کے 53 جوانوں سمیت 94 افراد شہید ہوئے۔
اسلام آباد کے نجی تھینک ٹینک ’پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پکس) نے ماہانہ سیکیورٹی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق گزشتہ ماہ جون میں ملک میں دہشت گردی کے 78 حملے ہوئے جن میں 94 افراد لقمہ اجل بنے۔
رپورٹ کے مطابق جون میں دہشت گردی کے حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے 53 جوان، 39 شہری جبکہ امن کمیٹی کے 2 ارکان شہید ہوئے جبکہ ان حملوں میں 189 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 126 اہلکار اور 26 شہری شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق جون میں دہشتگردی کے واقعات میں 6 عسکریت پسند بھی مارے گئے۔
رپورٹ کے مطابق جون میں دہشت گردی کے جواب میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے انسدادِ دہشتگردی کی کارروائیوں میں تیزی لائی، ریاست کی جانب سے کیے گئے آپریشنز میں 71 شدت پسند مارے گئے جبکہ 2 سیکیورٹی اہلکار اور 2 شہری بھی جان کی بازی ہار گئے۔
ان کارروائیوں میں 10 شدت پسند اور 5 شہری زخمی ہوئے، جبکہ 52 مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا، جن میں اکثریت کا تعلق خیبر پختونخوا کے مرکزی علاقوں سے تھا۔
جون کے مہینے میں شدت پسندانہ حملوں اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے باعث مجموعی جانی نقصان 175 اموات تک جا پہنچا، جن میں 55 سیکیورٹی اہلکار، 77 شدت پسند، 41 شہری اور 2 امن کمیٹی کے ارکان شامل تھے۔
رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے انسداد دہشتگری آپریشنز میں 71 دہشت گرد ہلاک ہوئے، رپورٹ کے مطابق جنوری تا جون پاکستان میں دہشتگردی کے 502 حملے ہوئے جن میں 737 لوگوں جاں بحق ہوئے جن میں سیکیورٹی فورسز کے 284 جوان جبکہ 273 شہری شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جنوری سے جون کے دوران انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں میں 688 دہشت گرد مارے گئے۔


مشہور خبریں۔
یوم یکجہتی کشمیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
?️ 2 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع
فروری
بن گویر کے بیانات جنگی جرائم کا اعتراف ہیں:جهاد اسلامی
?️ 6 ستمبر 2025بن گویر کے بیانات جنگی جرائم کا اعتراف ہیں:جهاد اسلامی جماعت جهاد
ستمبر
کیلیفورنیا میں فائرنگ سے ماں اور 6 ماہ کا بچہ ہلاک
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ کے
جنوری
شہید سید حسن نصر اللہ کے فراق میں نبیہ بری کا دل کو چھو لینے والا خط
?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے حزب اللہ کے سکریٹری
ستمبر
چین نے مشرقِ وسطیٰ میں فوری حملے روکنے کا مطالبہ کر دیا، سفارتی راستے پر زور
?️ 11 جون 2026سچ خبریں: چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے مشرقِ وسطیٰ میں
جون
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ریاض پہنچ گئے
?️ 18 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سرکاری
مارچ
ویوو کا انوکھا قدم، کیمرا کٹ کے ساتھ فون متعارف کرا دیا
?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسمارٹ فونز بنانے والی چینی کمپنی ’ویوو‘ نے سب کو
اکتوبر
کینیڈا نے بھارت اور پاکستان کی تمام تجارتی اور نجی پروازوں پر پابندی عائد کردی
?️ 23 اپریل 2021کینیڈا (سچ خبریں) کینیڈا نے بھارت اور پاکستان کی تمام تجارتی اور
اپریل