بھارتی کسانوں کا بی جے پی کے خلاف بڑا اقدام، مودی حکومت کی مشکلات میں شدید اضافہ ہوگیا

بھارتی کسانوں کا بی جے پی کے خلاف بڑا اقدام، مودی حکومت کی مشکلات میں شدید اضافہ ہوگیا

?️

نئی دہلی (سچ خبریں)  بھارتی کسانوں نے بی جے پی کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے مغربی بنگال میں ہونے والے انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کا ارادہ کرلیا ہے جس کے بعد مودی حکومت کی مشکلات میں شدید اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کسانوں کا احتجاج رنگ لانے لگا ہے اور بی جے پی کو آندھرا پردیش کے بلدیاتی انتخابات میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا گیا ہے جبکہ کسان رہنما بی جے پی کو ٹف ٹائم دینے کے لیے مغربی بنگال کے دورے پر پہنچ گئے ہیں جبکہ زرعی قوانین کا معاملہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بھی اٹھا دیا گیا۔

کسان رہنما بی جے پی کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ریاستی انتخابات کے موقع پر مغربی بنگال پہنچ گئے ہیں لیڈروں کا کہنا تھا کہ بی جے پی نے کسانوں کے خلاف قانون سازی کی، انہیں سزا ضرور ملنی چاہیے۔

ہریانہ میں کاشتکار خواتین نے بی جے پی لیڈروں کے اجلاس کا گھیراؤ کرلیا جس کے بعد بی جے پی والوں کو پچھلے گیٹ سے سخت سکیورٹی میں بھاگنا پڑا۔

دوسری جانب کسانون نے ٹکری بارڈ پر پارک اور حویلیاں بنانا شروع کر دیں اور زرعی قوانین کا معاملہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بھی اٹھا دیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے اور مشرقی پنجاب کے مختلف علاقوں میں کسان مزدوروں  نے کالے قوانین کے خلاف جلسہ منعقد کیا جبکہ امریکی پارلیمانی رپورٹ میں بھارت کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا گیا۔

جلسے کے شرکا کا کہنا ہے کہ ان متنازع قوانین کی وجہ سے کھیتوں میں کام کرنے والے مزدور بےروزگار ہو جائیں گے۔ جلسے میں خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کسان رہنماؤں کی مغربی بنگال کے ریاستی الیکشن میں بی جے پی کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے، امریکی پارلیمانی رپورٹ میں بھارت کی مجموعی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، رپورٹ میں کاشتکاروں سمیت اقلیتوں سے سلوک کو غیر جمہوری قرار دیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

عوام کی بھی ایک عدالت ہے، عوامی طاقت سے ہم یہ ترمیم ختم کریں گے

?️ 13 نومبر 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان

ایف آئی اے صحافیوں کے خلاف نوٹس فوری واپس لے، سپریم کورٹ کا حکم

?️ 29 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں صحافیوں اور یوٹیوبرز کو وفاقی

تزویراتی خطے میں ترکی کے اثر و رسوخ 

?️ 12 مارچ 2025سچ خبریں: ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی (TIKA) نے اس ملک میں

لبنانی فوج کی حمایت میں ایک کانفرنس کی شکل میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی مغرب کی کوشش

?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: فرانس کے خارجہ دفتر نے اعلان کیا ہے کہ فروری

بجلی ایک روپیہ 25 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

?️ 11 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے

عمیر جسوال کا دوسری شادی کا اعتراف، خفیہ رکھنے کا سبب بھی بتا دیا

?️ 5 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) گلوکار و اداکار عمیر جسوال نے ایک ماہ بعد

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی

?️ 27 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں 31 دسمبر

پنجاب میں ہمارے منتخب ارکان اور ورکرز پر ظلم و ستم کیا جارہا ہے، احمد خان بھچر

?️ 2 جون 2024لاہور: (سچ خبریں) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے