?️
سان فرانسسکو(سچ خبریں) انسٹاگرام ایک اسمارٹ فون سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کے لئے ایک سماجی رابطے کی ایپ ہےاب فیس بک کی زیرملکیت فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام نے نئے فیچر پر کام شروع کردیا ہے جو انسٹاگرام صارفین کے لئے ایک بڑی خبر ہے۔
ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام صارفین کو اسٹوریز پر ردعمل دینے کے لیے اس وقت 8 ایموجیز دستیاب ہیں مگر جلد ہی انہیں مزید اسٹیکرز کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔انسٹاگرام ترجمان کے مطابق اسٹوریز پر ردعمل کے لیے مختلف فیچرز پر کام جاری ہیں، جو آئندہ چند روز میں مکمل کرلیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق اسٹوری پر ردعمل دینے کے لیے مختلف فیچرز متعارف کروائے جائیں گے، جن میں سے کسی ایک کا انتخاب کر کے صارف جواب دے سکے گا۔اس ضمن میں ا ٹویٹر پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس کے ساتھ مختلف فیچرز کو ایپلیکیشن میں شامل کرنے کا اشارہ دیا گیا ہے۔
اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ انسٹاگرام چار مختلف کیٹیگریز کے اسٹیکرز جیسے خوشی، محبت، مزاحیہ اور غمزدہ پر کام کررہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بتایا گیا ہے کہ ان میں سے ہر کیٹیگری میں مزید پانچ اسٹیکرز شامل کیے جائیں گے۔دوسری جانب انسٹاگرام کی جانب سے اسٹیکرز کی آزمائش یا متعارف کرانے کے حوالے سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی کا تحقیقات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا بائیکاٹ
?️ 13 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سینیٹر اعظم سواتی کی ’قابل اعتراض‘ ویڈیو کی مبینہ
نومبر
معاشی بحران کا حل اسمبلیاں تحلیل کرنا نہیں ہے
?️ 17 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر
مئی
یافا اور عسقلان پر کامیاب حملے، یمنی فوج کا منفرد آپریشن
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا
نومبر
بائیڈن کی حکومت میں ریاض اور واشنگٹن کے درمیان ہتھیاروں کا بڑا سودا
?️ 5 نومبر 2021سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع نے اعلان کیا کہ امریکی محکمہ خارجہ
نومبر
غیر قانونی تقرریوں کا کیس: چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور
?️ 20 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد بدعنوانی عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ
جون
انتالیہ اجلاس اور شام اور غزہ کے بارے میں انکشافات
?️ 14 اپریل 2025سچ خبریں: پروفیسر جیفری سیکس، ایک امریکی پروفیسر برائے سیاسیات اور اقوام متحدہ
اپریل
اپٹما کا حکومت سے آئی ایم ایف کےساتھ گیس کی بندش پر دوبارہ گفت و شنید کا مطالبہ
?️ 16 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)
نومبر
کاسا بلانکا اسٹیڈیم میں فلسطین کے لیے مغربی حمایت
?️ 25 اپریل 2022سچ خبریں: مراکش کے الوداد کلب کے شائقین نے کاسا بلانکا میں
اپریل