انسٹاگرام صارفین کے لیے بڑی خبر جانئے اس رپورٹ میں

انسٹاگرام صارفین کے لیے بڑی خبر جانئے اس رپورٹ میں

?️

سان فرانسسکو(سچ خبریں) انسٹاگرام ایک اسمارٹ فون سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کے لئے ایک سماجی رابطے کی ایپ ہےاب  فیس بک کی زیرملکیت فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام نے نئے فیچر پر کام شروع کردیا ہے جو انسٹاگرام صارفین کے لئے ایک بڑی خبر ہے۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام صارفین کو اسٹوریز پر ردعمل دینے کے لیے اس وقت 8 ایموجیز دستیاب ہیں مگر جلد ہی انہیں مزید اسٹیکرز کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔انسٹاگرام ترجمان کے مطابق اسٹوریز پر ردعمل کے لیے مختلف فیچرز پر کام جاری ہیں، جو آئندہ چند روز میں مکمل کرلیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق اسٹوری پر ردعمل دینے کے لیے مختلف فیچرز متعارف کروائے جائیں گے، جن میں سے کسی ایک کا انتخاب کر کے صارف جواب دے سکے گا۔اس ضمن میں ا ٹویٹر پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس کے ساتھ مختلف فیچرز کو ایپلیکیشن میں شامل کرنے کا اشارہ دیا گیا ہے۔

اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ انسٹاگرام چار مختلف کیٹیگریز کے اسٹیکرز جیسے خوشی، محبت، مزاحیہ اور غمزدہ پر کام کررہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بتایا گیا ہے کہ ان میں سے ہر کیٹیگری میں مزید پانچ اسٹیکرز شامل کیے جائیں گے۔دوسری جانب انسٹاگرام کی جانب سے اسٹیکرز کی آزمائش یا متعارف کرانے کے حوالے سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی اکاؤنٹس سے عسکری قیادت کو دھمکیاں، پاکستان کا برطانیہ کو کارروائی کیلئے خط

?️ 26 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے پی ٹی آئی اکاؤنٹس سے آرمی

 ایران کے خلاف ٹرمپ کی دھمکیاں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی:البرادعی 

?️ 30 جنوری 2026 ایران کے خلاف ٹرمپ کی دھمکیاں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف

ڈالر کی اونچی اڑان رک نہ سکی

?️ 14 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستانی روپیہ آج (بدھ کو) مسلسل نویں سیشن میں

روس افریقہ میں کیا ڈھونڈ رہا ہے؟

?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: افریقی براعظم میں زیادہ موجودگی حاصل کرنے کے لیے روس

کورونا :پاکستان میں کوروناکیسز کی شرح کم ہونے لگی

?️ 17 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح کم ہونے

بھارتی انتہاپسند حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی گجر بکروال برادری کو ان کی رہائش گاہ سے بے دخل کرنے کا منصوبہ بنا لیا

?️ 26 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی انتہاپسند حکومت نے مسلمانوں کے خلاف ایک نئی

عراق میں امریکہ کی غلطیوں نے یوکرین کی جنگ پر کیسے سایہ ڈالا ہے؟

?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:چند ماہ قبل سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کی عراق

وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان

?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے