اسپاٹی فائے کا 1500 ملازمین نکالنے کا اعلان، 5 ماہ تک تنخواہ اور مراعات لیتے رہیں گے

🗓️

سچ خبریں: میوزک اسٹریمنگ ملٹی نیشنل کمپنی ’اسپاٹی فائے‘ نے دنیا بھر سے اپنے 1500 ملازمین کو فوری طور پر ملازمت سے نکالنے کا اعلان کردیا۔

ساتھ ہی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ملازمت سے نکالے جانے والے افراد 5 ماہ تک ’سرونس پے‘ کے تحت تنخواہ، ہیلتھ انشورنس اور اپنی رہ جانے والی تمام چھٹیوں کا معاوضہ بھی حاصل کر سکیں گے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اسپاٹی فائے کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) نے ملازمین کو لکھے گئے خط میں بتایا کہ دنیا بھر سے کمپنی اپنے 17 فیصد اسٹاف کو کم کر رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملازمین کو نکالنے کا آغاز جنوری 2024 سے ہوجائے گا اور پہلے مرحلے میں 600 ملازمین کو فارغ کیا جائے گا جب کہ سال بھر میں مجموعی طور پر 1500 ملازمین کو برطرف کیا جائے گا۔

اسپاٹی فائے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برطرف ہونے والے ملازمین کو 5 ماہ تک تنخواہ، ہیلتھ انشورنس، چھٹیوں کے پیسے، امیگریشن سے متعلق معاونت سمیت دیگر سہولیات دی جاتی رہیں گی۔

یعنی جس ملازم کو جس ماہ نوکری سے نکالا جائے گا، اس کے اگلے 5 ماہ تک اسے تنخواہ اور دیگر مراعتیں دی جاتی رہیں گی۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر نے تمام ملازمین کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس بات پر اظہار افسوس کیا کہ ملازمتوں سے برطرف ہونے والے افراد متاثر ہوں گے۔

انہوں نے ملازمین کے کام اور محنت کی تعریفیں کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی انتھک محنت اور کاوشوں کی وجہ سے ہی کمپنی کے سبسکرائبرز کی تعداد نصف ارب تک جا پہنچی ہے اور پلیٹ فارم پر ہزاروں گلوکار و آرٹسٹ پرفارمنس کر رہے ہیں۔

کمپنی کے مطابق مالی اخراجات بڑھ جانے کی وجہ سے ملازمین کو برطرف کیا جا رہا ہے، کیوں کہ بڑھے ہوئے اخراجات سے کمپنی اپنے دیرینہ مقاصد پورے نہیں کر سکے گی۔

مشہور خبریں۔

رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں معاشی شرح نمو 1.73 فی صد رہی، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی

🗓️ 26 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں

یکطرفہ جنگ بندی قابل قبول نہیں: لبنانی وزیر

🗓️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان کی عبوری حکومت کے وزیر ثقافت محمد وسام المرتضی

امریکیوں کا سپریم کورٹ پر سے اعتماد کیوں کم ہوا؟

🗓️ 3 اگست 2023سچ خبریں:خبر رساں ایجنسی اسپوٹنک کے مطابق، جولائی 2022 میں اس عدالت

وزیرداخلہ نے پی ٹی آئی کے گزشتہ روز کے اجتماعات میں حاضرین کی تعداد شیئر کردی

🗓️ 25 ستمبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان

صالح العروری کے قتل کے بعد صیہونی حکومت چوکس 

🗓️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ حماس کے سیاسی دفتر کے

ایم کیو ایم نے کوٹہ سسٹم میں توسیع پر حکومت سے علیحدہ ہونے کی دھمکی دے دی

🗓️ 30 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ( ایم کیو ایم) نے

سعودی عرب میں حلال انٹرنیشنل نمائش کا انعقاد

🗓️ 30 جون 2022سچ خبریں:بین الاقوامی حلال نمائش اکتوبر میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض

کابل سے یوکرائنی طیارہ اغوا ہونےکی تردید

🗓️ 24 اگست 2021سچ خبریں:یوکرین کی وزارت خارجہ کے ترجمان اولیگ نیکولینکو نے ان خبروں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے