گل پلازہ آتشزدگی؛ 61 افراد تاحال لاپتہ، اہلِ خانہ سخت پریشان

گل پلازہ

?️

کراچی (سچ خبریں) شہر قائد میں ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے بعد 61 افراد تاحال لاپتہ ہیں جس کے باعث ان کے اہلِ خانہ سخت پریشان ہیں۔

لاپتہ افراد کے اہلخانہ مختلف ہسپتالوں میں اپنے پیاروں کی تلاش میں مصروف ہیں، ان افراد کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اپنے پیاروں سے رات تک رابطہ تھا، اب فون بند ہیں۔ ایک بزرگ شہری نے بتایا کہ پلازے میں میرے 2 بیٹے اور ایک بھتیجا کام کرتے ہیں، ان سے تاحال رابطہ نہیں ہو رہا۔

دوسری جانب سول ہسپتال کے برن سینٹر کے باہر متاثرہ افراد کے اہلخانہ کی بڑی تعداد موجود ہے، خدشہ ہے کہ کئی افراد اب بھی عمارت کے اندر موجود ہوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات شہر قائد میں ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا ہے، آگ لگنے سے فائر فائٹر سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے، کئی افراد پلازے میں پھنسے ہوئے ہیں، عمارت کے تین حصے زمین بوس ہو چکے ہیں، سندھ رینجرز اور پاک بحریہ سمیت تمام متعلقہ ادارے ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

متاثرہ تاجروں اور شہریوں نے آگ پر قابو پانے میں تاخیر پر غم و غصے کا اظہار کیا اور فائر بریگیڈ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

بلوچستان میں بھارتی مداخلت ہے، بھارتی پراکسیز دہشتگردی میں ملوث ہیں۔ ترجمان

?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا

بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا ہے

?️ 10 ستمبر 2021اسلام آ باد(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی

محمود عباس کے نئے فرمان

?️ 3 فروری 2026 سچ خبریں:  فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے پیر کے

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق

?️ 13 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ڈائریکٹر جنرل

غزہ کے حوالے سے یمن کا موقف تبدیل نہیں ہو گا

?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:انصار اللہ کے ترجمان اور یمن کی قومی مذاکراتی کمیٹی کے

تجارتی اور ٹیرف کی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہے: شی جن پنگ

?️ 14 اپریل 2025سچ خبریں: چین کے صدر شی جن پنگ نے آج اپنے دورہ ویتنام

غزہ صیہونیوں کے لیے ایسا جہنم ہے جس سے باہر نکلنا ممکن نہیں

?️ 1 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ میں صیہونی حکومت کو درپیش چیلنجوں نے

ٹرمپ کا خلیجی دورہ؛ تیل کے ڈالرز پر رقص  

?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کا خلیجی دورہ اقتصادی مفادات، ہتھیاروں کی فروخت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے