?️
سچ خبریں:صہیونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی نئی انتخابی تشہیری مہم میں ایران کے رہبر انقلاب اسلامی، نیویارک کے میئر، ترکی کے صدر اور حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کو شامل کیا گیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی ایران سے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کا خوف ان کی انتخابی تشہیری مہم میں بھی نمایاں ہو گیا۔
روسی خبر رساں ادارے رشیا ٹوڈے نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے صارفین کے لیے جاری کردہ پیغام میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے رہبر انقلاب اسلامی ایران سے خوف و ہراس کی جانب اشارہ کیا۔
اس خبر رساں ادارے نے اس حوالے سے لکھا: نیتن یاہو کی نئی انتخابی تشہیر میں رہبر انقلاب اسلامی ایران سید مجتبیٰ خامنہ ای، نیویارک کے میئر ممدانی، ترکی کے صدر اردوغان اور حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کو ایک پیغام کے ساتھ یکجا کیا گیا ہے: وہ چاہتے ہیں کہ نیتن یاہو شکست کھائیں؛ انہیں کامیاب نہ ہونے دیں۔
یہ ایسے وقت میں ہے جب صہیونی حکومت کے آئندہ کنیسٹ انتخابات، یعنی پارلیمانی انتخابات کے انعقاد میں ابھی 2 ماہ سے زیادہ کا وقت باقی ہے اور نیتن یاہو لیکود پارٹی کے سربراہ کی حیثیت سے صہیونیوں کے درمیان اپنی کمزور ہوتی ہوئی سیاسی حیثیت کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
برطانویوں کی اکثریت نےجانسن کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں: ہفتہ کو جاری ہونے والے ایک سروے کے مطابق، برطانوی
دسمبر
لاہور کے بعد کراچی کی فضا انتہائی مضر صحت قرار، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پانچواں نمبر
?️ 19 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) کراچی اور لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت رپورٹ
نومبر
غزہ میں 42 روزہ جنگ بندی کی کہانی کیا ہے؟
?️ 1 مئی 2024سچ خبریں: عبدالباری عطوان نے رائے الیوم کے ایک مضمون میں جو بائیڈن
مئی
پی ڈی ایم کو سخت شکست کا سامنا کرنا پڑا حکومت نے کی جیت حاصل
?️ 13 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ میں ایک مرتبہ پھر حکومت نے پی ڈی
مارچ
وینزویلا نے غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی پر رضامندی ظاہر کردی ہے:ٹرمپ
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں:امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا
فروری
یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کے مشیروں کے منصوبے کا اعلان
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر اور آئندہ صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی
جون
امریکی ذہنیت پر سرد جنگ کا غلبہ
?️ 18 مارچ 2022سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یوکرین جنگ پر چین کے
مارچ
سینٹکام کا دعویٰ: ہم نے ایران میں اپنے تازہ ترین حملے مکمل کر لیے
?️ 11 جون 2026سچ خبریں: مشرقِ وسطیٰ میں امریکی افواج کی مرکزی کمان، یعنی سینٹکام
جون