اسپاٹی فائے کا 1500 ملازمین نکالنے کا اعلان، 5 ماہ تک تنخواہ اور مراعات لیتے رہیں گے

?️

سچ خبریں: میوزک اسٹریمنگ ملٹی نیشنل کمپنی ’اسپاٹی فائے‘ نے دنیا بھر سے اپنے 1500 ملازمین کو فوری طور پر ملازمت سے نکالنے کا اعلان کردیا۔

ساتھ ہی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ملازمت سے نکالے جانے والے افراد 5 ماہ تک ’سرونس پے‘ کے تحت تنخواہ، ہیلتھ انشورنس اور اپنی رہ جانے والی تمام چھٹیوں کا معاوضہ بھی حاصل کر سکیں گے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اسپاٹی فائے کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) نے ملازمین کو لکھے گئے خط میں بتایا کہ دنیا بھر سے کمپنی اپنے 17 فیصد اسٹاف کو کم کر رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملازمین کو نکالنے کا آغاز جنوری 2024 سے ہوجائے گا اور پہلے مرحلے میں 600 ملازمین کو فارغ کیا جائے گا جب کہ سال بھر میں مجموعی طور پر 1500 ملازمین کو برطرف کیا جائے گا۔

اسپاٹی فائے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برطرف ہونے والے ملازمین کو 5 ماہ تک تنخواہ، ہیلتھ انشورنس، چھٹیوں کے پیسے، امیگریشن سے متعلق معاونت سمیت دیگر سہولیات دی جاتی رہیں گی۔

یعنی جس ملازم کو جس ماہ نوکری سے نکالا جائے گا، اس کے اگلے 5 ماہ تک اسے تنخواہ اور دیگر مراعتیں دی جاتی رہیں گی۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر نے تمام ملازمین کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس بات پر اظہار افسوس کیا کہ ملازمتوں سے برطرف ہونے والے افراد متاثر ہوں گے۔

انہوں نے ملازمین کے کام اور محنت کی تعریفیں کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی انتھک محنت اور کاوشوں کی وجہ سے ہی کمپنی کے سبسکرائبرز کی تعداد نصف ارب تک جا پہنچی ہے اور پلیٹ فارم پر ہزاروں گلوکار و آرٹسٹ پرفارمنس کر رہے ہیں۔

کمپنی کے مطابق مالی اخراجات بڑھ جانے کی وجہ سے ملازمین کو برطرف کیا جا رہا ہے، کیوں کہ بڑھے ہوئے اخراجات سے کمپنی اپنے دیرینہ مقاصد پورے نہیں کر سکے گی۔

مشہور خبریں۔

الیکشن کمشنر کا مسلم لیگ ن کے درخواست پر نئاتج روکنے کا حکم

?️ 20 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} صوبہ پنجاب کی قومی اسمبلی کے حلقہ این

دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ فلسطین اور غزہ، امریکا جرم میں شریک ہے: حافظ نعیم الرحمان

?️ 26 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے

عراقی سیکورٹی فورسز کے ساتھ سرایا السلام کی جھڑپیں

?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:    عراق میں مسلح تصادم میں اضافے اورسید مقتدا صدر

وزیر اعظم سعودی عرب روانہ

?️ 28 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب

چارلی ہیبڈو کی بدنامی ترکی کے زلزلہ زدگان تک کیسے پہنچی؟

?️ 11 فروری 2023سچ خبریں:کئی دنوں سے ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے کے

عمران خان نے اس لیے سب کچھ جلا کر راکھ کردیا کہ رسیدیں نہیں ہیں، احسن اقبال

?️ 14 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور پاکستان مسلم لیگ (ن)

اسرائیل نے ایلون مسک کو غزہ میں اسٹارلنک کے ذریعے انٹرنیٹ فراہمی کے اعلان پر خبردار کردیا

?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے شدید بمباری کے درمیان پورے

صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا برائی کے سوا کچھ نہیں:اسماعیل ہنیہ

?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے