اسرائیل نے ایلون مسک کو غزہ میں اسٹارلنک کے ذریعے انٹرنیٹ فراہمی کے اعلان پر خبردار کردیا

?️

سچ خبریں: اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے شدید بمباری کے درمیان پورے غزہ میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز معطل ہونے کے بعد سماجی پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے مالک ایلون مسک نے غزہ میں اسٹارلنک کے ذریعے انٹرنیٹ فراہمی کا اعلان کیا ہے۔

غزہ میں اسٹارلنک کے ذریعے انٹرنیٹ فراہمی کے اعلان کے بعد اسرائیل نے ایلون مسک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس فراہمی کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

یاد رہے کہ 27 اکتوبر کو اسرائیل کی جانب سے ایک بار پھر شدید بمباری کے بعد اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ غزہ کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے، فون لائنز، انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک کام نہیں کر رہے، غزہ میں پہلے ہی مواصلات، توانائی، خوراک، پانی، ادویات کی شدید کمی تھی۔

اسی دوران ’الجزیرہ‘ کے صحافی نے خان یونس سے سیٹلائٹ کے ذریعے رپورٹنگ جاری رکھی، انہوں نے بتایا کہ غزہ کے شہری تنہا ہیں، شدید بمباری ہورہی ہے، ہر طرف بلیک آؤٹ ہوچکا ہے۔

غزہ میں انٹرنیٹ سروس نہ ہونے کے باعث وہاں موجود صحافیوں کو رپورٹنگ کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا تھا، اس کے علاوہ دیگر ممالک کے لوگ بھی غزہ میں موجود اپنے پیاروں سے رابطہ نہیں کر پارہے تھے جن میں اسکاٹ لینڈ کے وزیراعظم حمزہ یوسف بھی شامل ہیں جن کا خاندان غزہ میں موجود ہے۔

اس تمام صورتحال کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین ہیش ٹیگ ’اسٹار لنک فار غزہ‘ کا استعمال کرتے ہوئے ایلون مسک سے مطالبہ کر رہے تھے کہ غزہ میں اسٹارلنک کے ذریعے انٹرنیٹ فراہم کیا جائے جس طرح انہوں نے روس اور یوکرین جنگ میں یوکرینی لوگوں کو فراہم کیا تھا۔

صارفین کے مطالبے کے بعد ایلون مسک نے اعلان کیا کہ وہ سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ فراہم کرنے والی اپنی کمپنی اسٹارلنک کے ذریعے غزہ میں انٹرنیٹ فراہم کریں گے۔

ایلون مسک کا یہ بیان ایک امریکی خاتون رکن کانگریس الیگزینڈرا کارٹیز کی ایکس پر کی گئی پوسٹ پر آیا تھا۔

امریکی خاتون رکن کانگریس الیگزینڈرا کارٹیز کا کہنا تھا کہ 22 لاکھ کی آبادی کا مواصلاتی رابطہ منقطع کرنا ناقابل قبول ہے، صحافی، طبی عملہ، انسانی حقوق کے کارکن اور معصوم لوگ سب متاثر ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتا کہ اس قسم کے عمل کا کس طرح دفاع کیا جاسکتا ہے، امریکا نے ہمیشہ اس کی مذمت کی ہے۔

امریکی خاتون رکن کانگریس کی ٹوئٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے ایلون مسک کہا کہ ’اسٹار لنک عالمی سطح پر منظور امدادی تنظیموں کو انٹرنیٹ کی فراہمی میں مدد کرے گی‘۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق سماجی پلیٹ فارم ایکس کے مالک کے اعلان کے بعد اسرائیل نے ایلون مسک پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ وہ اسٹارلنک کے ذریعے غزہ میں انٹرنیٹ فراہمی کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

اسرائیل کے وزیر مواصلات شلومو کرہی نے الزام لگایا کہ حماس ’اسے دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کرے گی۔‘

دوسری جانب امریکی میڈیا ایکٹیوسٹ جیکسن ہنکل نامی صارف نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے ایلون مسک کے اسٹارلنک سے تمام تعلقات ختم کردیے ہیں۔

ایلون مسک کا اسٹار لنک منصوبہ سیٹلائٹس کے ایک وسیع نیٹ ورک کے ذریعے انٹرنیٹ سروس مہیا کرتا ہے، اس کا مقصد ان افراد کو تیز ترین انٹرنیٹ کی سروس مہیا کرنا ہے جو زمین کے دور دراز یا دیہی علاقوں میں رہتے ہیں جنہیں تیز انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہیں ہوتی۔

مشہور خبریں۔

بن سلمان کی مصری صدر کے ساتھ ملاقات

?️ 12 جون 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے غیر

عمران خان کے بیانات نشر نہ کرنے کا معاملہ: لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا سے جواب طلب کر لیا

?️ 3 اپریل 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف

صیہونی انٹیلی جنس کی بحرینی انٹیلی جنس فورسز کو تربیت

?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ بحرین نے اپنی انٹیلی جنس

 ٹرمپ سیاسی انتقام کے لیے عدلیہ کا استعمال کر رہے ہیں:امریکی شہری

?️ 24 اکتوبر 2025 ٹرمپ سیاسی انتقام کے لیے عدلیہ کا استعمال کر رہے ہیں:امریکی شہری

ایران اور ترکی کے شکر گزار ہیں: قطر

?️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:قطری وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ دوحہ نے کئی

عون نے مغربیوں کو خبردار کیا کہ لبنان ابھی زندہ ہے

?️ 15 مئی 2022سچ خبریں:  لبنان کے پارلیمانی انتخابات کے موقع پر لبنانی صدر میشل

 پاکستان کا امریکہ اور ایران کے درمیان سیاسی راہ حل پر زور

?️ 12 فروری 2026 پاکستان کا امریکہ اور ایران کے درمیان سیاسی راہ حل پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے