?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ کربلا میں اربعین کے لیے زمینی راستے سے جانے پر پابندی برقرار رہی تو 50 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں علامہ ناصر عباس نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کربلا میں اربعین کے لیے اگر متبادل ذرائع استعمال کیے تو 48 ارب روپے اضافی خرچ ہوں گے، عبادت کے مسائل وزارتِ مذہبی امور زیادہ بہتر سمجھتی ہے، یہ داخلہ کمیٹی کا اختیار نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ بہت لوگوں نے پیسے دیے، بسیں کرائیں، مذہبی امور اور داخلہ کی وزارت جواب دے، پاکستان سے کشتیاں یا متبادل راستے کھولے جاسکتے ہیں۔
اجلاس کے دوران سیکریٹری مذہبی امور نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سمندری راستے سے بھی جانے پر مشاورت ہوئی ہے، ایران، عراق اور پاکستان کے وزراء داخلہ نے نئے روٹس پر اتفاق کیا ہے، افغانستان کے راستے سے زائرین کے جانے پر سیکیورٹی مسائل ہیں۔


مشہور خبریں۔
چین اور امریکہ کے درمیان 90 روزہ تجارتی وقفہ نئی کشمکش کا آغاز
?️ 14 اگست 2025چین اور امریکہ کے درمیان 90 روزہ تجارتی وقفہ نئی کشمکش کا
اگست
بلوچستان میں دو فوجی اہلکار شہید ہو گئے
?️ 17 نومبر 2021بلوچستان (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں خفیہ اطلاع پر کیے
نومبر
فیس بک نے صارفین کے لئے اہم فیچر متعارف کرا دیا
?️ 11 دسمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے صارفین
دسمبر
مغربی پٹی نے غزہ کا ساتھ کیسے دیا؟
?️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کا وحشیانہ رویہ
اکتوبر
صیہونی کارروائیاں مصر کی سرحد کے قریب، بھاری ہتھیاروں کی تعیناتی کا منصوبہ
?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں: مصری ذرائع نے الاخبار اخبار سے بات چیت میں اس بات
نومبر
غزہ میں قحط کیا کرنے والا ہے؟
?️ 12 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے قحط کی سنگین
مارچ
وزیراعظم کا وفاقی کابینہ میں نئے چہروں کو شامل کرنے کا اہم فیصلہ
?️ 18 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں نئے چہرے
مارچ
صیہونیوں کو درپیش اہم خطرات
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی تجزیہ کار نے اس حکومت کو درپیش اہم اور بڑے
اگست