?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے القادر ٹرسٹ کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کی نجی و سرکاری تنصیبات اور املاک کو اس لیے جلا کر راکھ کردیا کہ ان کے پاس رسیدیں نہیں ہیں۔
نارووال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کا دامن اگر اتنا ہی صاف تھا تو وہ جواب دیں کہ 2 اگست 2022 سے لے کر آج تک آپ نے فنانشل ٹائمز کے خلاف برطانیہ میں مقدمہ کیوں نہیں کیا، اس لیے کہ آپ کو معلوم ہے کہ برطانوی عدالت سے آپ کی بدعنوانی پر مہر تصدیق ہوگی۔
انہوں نے کہا ہے کہ پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض پر عائد جرمانے کے لیے معاملات طے کر کے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے القادر یونیورسٹی کے لیے 650 کنال اراضی حاصل کی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ دوسروں سے رسیدیں فراہم کرنے کا کہتے رہتے ہیں لیکن جب اپنی باری آئی تو وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ کی رسیدیں دینے کی باری آئی تو آپ رو رہے ہیں؟ جب آپ کی باری آئی تو آپ نے ہر چیز جلا دی کیونکہ آپ کے پاس رسیدیں اور کوئی جواب نہیں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تشدد اور لاقانونیت کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے جناح ہاؤس، ایم ایم عالم کے تاریخی جہاز، ایمبولینس، تاریخی ریڈیو پاکستان پشاور، اور ملک کا ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر سب کچھ اس لیے جلا کر راکھ کردیا کہ ان کے پاس رسیدیں نہیں ہیں۔
انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پاکستان میں 60 ارب روپے کی چوری کی وہ پکڑی جاچکی ہے اور پھر آپ ڈھٹائی سے کہتے ہیں کہ اس ٹرانزیکشن کی منظوری کابینہ نے دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک ڈرٹی ڈیلر کے طور پر سامنے آئے ہیں جس نے اپنے فائدے کے لیے اپنی زمین کا فائدہ اور ہیرے جواہرات کے تحائف لینے کے لیے قوم کے 60 ارب روپے قومی خزانے میں لانے کے بجائے ایک پراپرٹی ٹائیکون کا جرمانہ حل کرنے کے لیے اس کے اکاؤنٹ میں جمع کروا دیے اور اس کو ذاتی فائدہ دیا۔
وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ عمران خان آپ نے بدترین کرپشن کی ہے جس کا جواب آپ کو دینا ہوگا اور آپ اپنے پسندیدہ چیف جسٹس کی چھتری کے نیچے چھپ نہیں سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان میں مسلسل جس انتشار کی بنیاد رکھی ہے آپ اس میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی کارکنان کو ٹھنڈے دل اور دماغ سے سوچنے کی دعوت دیتا ہوں کہ عمران خان نے جب سے سیاست شروع کی ہے وہ کونسا تعمیری منصوبہ یا ریفارمز ہیں جو انہوں نے متعارف کرائی ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ میں گرفتار ہوگیا پھر مجھے نہیں پتا کیا ہوا، عمران خان صاحب، آپ پورے ایک ماہ سے منصوبہ بندی کر رہے تھے، آپ کی ذاتی نگرانی میں منصوبہ بندی ہو رہی تھی کہ اگر آپ گرفتار ہوں گے تو پی ٹی آئی کا ردِعمل کیا ہوگا۔


مشہور خبریں۔
بنگلہ دیش کےساتھ تجارت کا فروغ: ایف پی سی سی آئی کا وفد رواں ہفتے ڈھاکا جانے کو تیار
?️ 8 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین تجارتی تعلقات
جنوری
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے عالمی سطح پر 3 سٹار رینکنگ حاصل کرلی
?️ 22 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت میں واقع اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے
دسمبر
وائس چانسلرز کے تقرر کا معاملہ: گورنر پنجاب اور صوبائی حکومت کے درمیان اختلافات سامنے آگئے
?️ 24 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) صوبہ پنجاب میں مختلف یورنیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی
ستمبر
فلسطین کے بارے میں سعودی عرب کا تازہ ترین موقف
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ، فیصل بن فرحان نے ایک
اکتوبر
غزہ میں امریکہ کی تعمیری سیاست کے اثرات
?️ 23 نومبر 2025 غزہ میں امریکہ کی تعمیری سیاست کے اثرات امریکی منصوبے کی
نومبر
عید سے قبل ہفتہ وار مہنگائی بڑھ گئی
?️ 5 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عید سے قبل قلیل مدتی مہنگائی 4 اپریل
اپریل
نابلس میں صیہونیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں،متعدد فلسطینی زخمی
?️ 10 جولائی 2021سچ خبریں:مغربی کنارے کے شہر نابلس میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے مابین
جولائی
عراقچی نے کالاس کو جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کے اقدامات سے آگاہ کیا
?️ 2 مئی 2026 سچ خبریں:سید عباس عراقچی، وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران، اور محترمہ
مئی