?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے، وفد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ وفد میں وفاقی وزراء شاہ زین بگٹی، چوہدری سالک حسین، خواجہ آصف، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب اور ایم این اے محسن داوڑ بھی شامل ہیں۔
وفد میں وزیر اعظم شہباز شریف کے پرسنل اسٹاف کے 4 لوگ بھی شامل ہیں۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم دورے میں ساڑھے سات ارب ڈالر کے پیکیج پر بات کریں گے، سعودی عرب سے رواں سال کے آخر تک 4 ارب ڈالر کی ادائیگیاں مؤخر کرنے کی بات کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم بطور سیف ڈپازٹ مزید 2 ارب ڈالر پاکستان کے اکاؤنٹ میں رکھوانے کی درخواست کریں گے اور تیل کی فراہمی ایک ارب ڈالر سے بڑھا کر دو ارب ڈالر کرنے کی درخواست بھی کی جائے گی۔
سعودی عرب روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا تھا کہ دورے کے دوران سعودی قیادت کے ساتھ کثیرالجہتی مذاکرات کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمارے عظیم دوستوں میں سے ایک ہے، خادم حرمین شریفین کا ہمارے دلوں میں ایک خاص مقام ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دورے کے دوران بھائی چارے اور دوستی کے رشتوں کی تجدید کا اعادہ کرنا ہے۔


مشہور خبریں۔
حزب اللہ کی انٹیلی جنس طاقت صیہونیوں کے لیے ڈراؤنا خواب
?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ "عرب
اپریل
اسرائیلی آرمی چیف کا اعتراف، غزہ کی جنگ مہنگی پڑی
?️ 22 جولائی 2025اسرائیلی آرمی چیف کا اعتراف غزہ کی جنگ مہنگی پڑی اسرائیلی فوج
جولائی
ایران کے خلاف امریکہ کی ذلت آمیز شکست: عراق کے سابق وزیراعظم
?️ 30 جولائی 2026سچ خبریں: عراق کے سابق وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے المسیرہ ٹیلی ویژن
جولائی
نیتن یاہو نے مصر کے ساتھ 35 بلین ڈالر کا گیس معاہدہ کیوں معطل کیا؟
?️ 11 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی ریجیم کے وزیراعظم بینجمن نیٹن یہو نے دو اسرائیلی
ستمبر
روس امریکہ کے اقدامات کا جواب دے گا: پیوٹن
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: روس کے صدر کا کہنا ہے کہ امریکہ نے درمیانی فاصلے
جون
نیدرلینڈز کی کابینہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف اجتماعی استعفیٰ
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: نیدرلینڈز میں نیو سوشل کانٹریکٹ پارٹی سے وابستہ وزراء نے اجتماعی
اگست
نومبر میں مہنگائی 6 فیصد تک رہیگی، ایل ایس ایم سیکٹر اور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، وزارت خزانہ
?️ 29 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ کے مطابق نومبر میں مہنگائی کی
نومبر
عید الاضحی پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات
?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان
جولائی