یمنی انصاراللہ کا سعودی حکام کے نام پیغام

یمنی

?️

سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن نے سعودی عرب کے اندر یمنی فورسز کی کاروائیوں کی مذمت کرنے پر مبنی سعودی عرب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا۔
یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد البخیطی نے اپنے ٹویٹر پیج پر سعودی عرب کے اندر یمنی فورسز کی کاروائیوں کی مذمت کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ کی مذمت کو اپنے پیروں تلے رکھتے ہیں، انہوں نے کہاکہ جب آپ ہمارے ملک کے خلاف اپنی جارحیت اور محاصرہ ختم کردیں گے تو ہم بھی اپنے حملے روک دیں گے، البخیتی نے اپنے ٹویٹر پیج پر سعودی عرب کے العربیہ چینل کی خبر کی ایک تصویر بھی شائع کی تھی جس کا عنوان تھا "ریاض آئل ریفائنری پر حملے کی وسیع پیمانے پر عربی مذمت ” ایک جارحانہ اور منصوبہ بند کاروائی تھی۔

یادرہے کہ جمعہ کے روز یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ سعودی عرب کے شاہ خالد ایئر بیس کو دوسرے فوجی ڈرون آپریشن کے دوران نشانہ بنایا گیا، رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ ملک کی یو اے وی یونٹ نے خمیس مشیط میں کنگ خالد ایئر بیس پر دو قاسف کے 2 اے اے وی کے ساتھ حملہ کیا جو ٹھیک نشانے پر لگا یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ شاہ خالد اڈے پر حملہ سعودی جارحیت پسندوں کے بڑھتے ہوئے حملوں اور یمن کے مسلسل محاصرے کے جواب میں کیا گیا ہے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اس سے قبل سعودی عرب کے اندر بڑے پیمانے پر آپریشن کا اعلان کیا انہوں نے مزید کہاکہ ریاض میں آرامکو تیل تنصیبات کو 6 یو اے وی کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا تھا اور یہ آپریشن انتہائی درست رہا، سریع نے کہا جب تک ہمارے ملک کامحاصرہ اور جارحیت جاری رہے گی ، یمنی مسلح افواج کی کاروائیاں جاری رہیں گی،انہوں نے مزید کہاکہ تمام غیر ملکی کمپنیاں اور سعودی شہری اس ملک کے فوجی اور حساس ٹھکانوں سے دور رہیں کیونکہ یہ مقامات یمنی افواج کے نشانے پر ہیں جو ہمارا حق ہے۔

مشہور خبریں۔

کچھ سیاسی پارٹیاں اسلام کو غلط طریقے سے استعمال کر رہی ہیں

?️ 19 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)مارگلہ ہائی وے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے

سکیورٹی فورسز نے نارنگ منڈی میں بھارتی ڈرون مار گرایا

?️ 9 مئی 2025نارنگ منڈی (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے نارنگ منڈی میں بھارتی ڈرون

فواد چوہدری نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا

?️ 3 جنوری 2022فیصل آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو تنقید کا

دنیا کہاں جا رہی ہے؟

?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ کا خیال ہے کہ موجودہ مرحلے پر

متحدہ عرب امارات یمن میں اپنے سیاسی عزائم کو دولت اور عزائم کے لیے وقف کر رہا ہے

?️ 4 ستمبر 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات نے یمن میں سیاسی اور دولت کا تنازعہ

200 امریکی افغانستان چھوڑنے کے خواہاں

?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں:بائیڈن انتظامیہ نے کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ 300 سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے