?️
سچ خبریں: یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ متعدد نامعلوم افراد نے جن کا تعلق غالباً حضرموت قبائل سے تھا، اس صوبے میں موجود امریکی فوجیوں پر حملہ کیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے منگل کو ویڈیوز شائع کیں جن میں دکھایا گیا کہ یمن کے مشرق میں واقع صوبہ حضرموت میں متعدد نامعلوم مسلح افراد کی امریکی فوجیوں سے جھڑپ ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا یمن میں امریکی فوجی محفوظ رہ سکیں گے؟
البوابۃ الاخباریہ الیمنیہ نیوز سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ یہ جھڑپیں وادی حضرموت میں ہوئیں اور اس میں اس صوبے کے قبائل سے وابستہ متعدد مسلح افواج نے حصہ لیا، امریکی فوجیوں پر ان فورسز نے گھات لگا کر حملہ کیا۔
یاد رہے کہ امریکی فوجیوں نے حال ہی میں حضرموت کے تیل والے علاقوں میں اپنی موجودگی مضبوط کی ہے، یہ لوگ کچھ عرصہ پہلے مأرب کی سرحدوں میں ہیلی برن کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ حضرموت میں امریکی فوجیوں کی موجودگی میں اضافے سے یمنی عوام کے غصے میں اضافہ ہوا ہے،بعض ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ سعودی اماراتی اتحاد کے زیر قبضہ علاقوں میں امریکیوں کی کاروائیاں ممکنہ عوامی بغاوت کی نشاندہی کرتی ہیں۔
یمن کے المہرہ کے گورنر القطبی علی حسین الفرجی نے گزشتہ جمعرات کو اس بات پر زور دیا کہ یمن کے مقبوضہ علاقوں میں امریکہ، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے مفادات واضح ہیں۔
الفرجی نے یمن کے علاقائی پانیوں اور جنوبی صوبوں میں امریکہ اور انگلستان کی موجودگی کو ایک دشمنانہ عمل قرار دیا اور کہا کہ ان ممالک کی موجودگی خطے اور سمندری سلامتی پر تباہ کن اثرات مرتب کرے گی۔
مزید پڑھیں: یمن میں امریکی فوجی موجودگی قبضہ ہے:انصاراللہ
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ المہرہ کے باشندے قبضے کے خلاف ہیں، انہوں نے جنوبی اور مشرقی صوبوں کے آزاد ہونے والوں سے کہا کہ وہ امریکہ، انگلینڈ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی موجودگی کا مقابلہ کریں۔
مشہور خبریں۔
ہم فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں:فرانس
?️ 30 جون 2025 سچ خبریں:فرانسیسی وزیر خارجہ ژان نوئل بارو نے اعلان کیا ہے
جون
متحدہ عرب امارات صدمے میں؛ کیا یمنی جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی؟
?️ 23 جنوری 2022سچ خبریں: گزشتہ ہفتے پیر کی صبح اماراتی عوام کو اچانک خوفناک آوازوں
جنوری
اسرائیل کا نیا ڈراؤنا خواب
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوجی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات سلفیٹ
مئی
کورونا بحران میں پاکستان نے بھارت کو مدد کی پیشکش دے دی
?️ 25 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اس بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے ملک
اپریل
نااہل امریکی حکومت مالیاتی منڈیوں کے زوال کی اصل ذمہ دار ہے: ٹرمپ
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اس ملک
اگست
صیہونی وزیر جنگ غزہ میں کیا کر رہے ہیں؟
?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر جنگ یوو گیلنٹ نے دعویٰ کیا کہ یہ
نومبر
نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس منصور علی شاہ سے ملاقاتیں
?️ 23 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نامزد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی
اکتوبر
افغانستان دنیا کے سب سے زیادہ بھوکے ممالک میں سے ایک
?️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں: سیو دی چلڈرن نامی بچوں کے لیے انسانی امداد کی
دسمبر