?️
سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ تحریک کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے محرم کی آمد کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم جہاں بھی پہنچے ہیں یہ کربلا کی وجہ سے ہے۔
لبنانی حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے جنوبی بیروت کے ضاحیہ علاقے میں محرم الحرام چودہ سو چوالیس کی پہلی شب کی مناسبت سے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جو بھی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں یہ کربلا کے طفیل میں حاصل ہوئی ہیں۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی مزاحمت و استقامت کو کربلا، عاشورا، امام حسین اور حضرت زینب سے جدا نہیں سمجھا جا سکتا ہے اور گزشتہ چالیس برسوں کے دوران ہم نے جو صبر، جہاد، فداکاری، پامردی کا مظاہرہ کیا نیز ہمیں کامیابیاں حاصل ہوئیں، وہ سب کچھ امام حسین کی دین ہیں۔
سید حسن نصر اللہ کا کہنا تھا عاشور کے طفیل میں ہماری راہ تمام تر قوت و طاقت، نشاط و شادابی، استقامت و پامردی اور صبر و توکل کے ساتھ جاری ہے،قابل ذکر ہے کہ آج ایران اور عراق میں محرم الحرام 1444 کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، کربلا میں گزشتہ شب ایک قدیمی روایت کے تحت موسم عزا کی آمد پر امام حسین علیہ السلام کے مزار اقدس پر پرچم عزا کو لہرا دیا گیا،اس موقع پر دسیوں ہزار زائرین کی صدائے لبیک یا حسین سے کربلا کی فضائیں گونج اٹھیں۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل نے غزہ جنگ میں اپنا کوئی بھی اہداف حاصل نہیں کیا
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں:Haaretz اخبار کے مطابق اسرائیل غزہ جنگ میں جو کامیابی ریکارڈ
نومبر
نیتن یاہو نے شاباک کے نئے سربراہ کی تقرری کا متنازعہ فیصلہ کیوں واپس لیا ؟
?️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ قابض وزیر اعظم بنیامین
اپریل
کیا صہیونیوں کے لیے فلسطین سے فرار ہونے کا وقت آگیا ہے؟
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:معروف عرب قلمکار عبدالباری عطوان نے صیہونی حکومت کی تباہی کے
فروری
لبنان کو اصلاحات کے لیے سنجید گی کی ضرورت ہے: سعودی عرب
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے میونخ سیکورٹی کانفرنس
فروری
آدھے امریکی بائیڈن کی کارکردگی سے مایوس
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:تازہ ترین سروے سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً نصف امریکی
جنوری
سعودی عرب کی جانب سے عائد ویزہ پابندیوں پر نظر ثانی کی جائے گی: وزیرخارجہ
?️ 27 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کی
جولائی
یمنی فوج سعودی عرب کی سرحدوں کے نزدیک
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:خبر رساں ذرائع کے مطابق یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے
دسمبر
شام میں داعش کی واپسی؛ پہلا بڑا حملہ، سکیورٹی صورتحال مزید بگڑنے کا خدشہ
?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:شام میں داعش کے زیرزمین گروہوں کی واپسی کا خطرہ
جون