?️
سرینگر: (سچ خبریں) جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے جمعرات کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے خلاف مکمل ہڑتال کی اپیل کی حمایت کی ہے۔
میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے آج سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی وزیر اعظم کے مقبوضہ کشمیر کے دورے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اس دورے کے ذریعے نریندر مودی عالمی برادری کو جموں وکشمیر کی صورتحال کے بارے میں گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیر اعظم مقبوضہ کشمیر کادورہ کر کے وہاں کی صورتحال معمول کے مطابق ہونے کا تاثر دے رہے ہیں۔ ارشد اقبال نے زور دے کر کہا کہ کشمیری عوام نے تاریخی طور پر اپنے مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کو کبھی بھی تسلیم نہیں کیا ۔جموں و کشمیر کو اقوام متحدہ کی جانب سے تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ بھارتی حکومت کو عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی بجائے مقبوضہ علاقے کی زمینی صورتحال کو تسلیم کرنا چاہیے۔ انہوں نے بھارتی حکومت پر زوردیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق دیرینہ تنازعہ کے پرامن حل کیلئے عملی اقدامات کرے ۔
ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں محمد یوسف نقاش،فریدہ بہن جی ، جموں وکشمیر نیشنل فرنٹ اور جموںوکشمیر یونائیٹڈ پولیٹیکل فورم نے اپنے الگ الگ بیانات میں ایک بیان میں کہاہے کہ نہ صرف کشمیری بلکہ پوری دنیا جموں وکشمیر کے بارے میں بھارتی حکومت کے دوغلی پالیسی سے بخوبی آگاہ ہے اورکشمیری عوام کئی دہائیوں سے بھارتی حکومت کی منافقت کا خمیازہ بھگت رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے دوغلے پن کی وجہ سے کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔حریت رہنمائوں نے واضح کیاکہ نریندر مودی نے نہ صرف کشمیریوں کو بدترین ظلم اور بربریت کا نشانہ بنایا بلکہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کر کے انکی توہین بھی کی ہے ۔


مشہور خبریں۔
زلنسکی کا ٹویٹری میزائل
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: میڈیا نے لیتھوانیا میں نیٹو کے سربراہی اجلاس میں یوکرین
جولائی
غزہ میں جنگ بندی، اسرائیل کی شکست اور مسلم حکمرانوں کی خیانت
?️ 22 مئی 2021(سچ خبریں) گیارہ روز تک مسلسل آتش و آہن کی بارش کے بعد
مئی
مشرق وسطی میں کشیدگی میں اضافہ معاشی ترقی کو کم کرے گا: آئی ایم ایف کی وارننگ
?️ 9 جولائی 2026سچ خبریں: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اعلان کیا ہے
جولائی
مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اقوام متحدہ کے ماہرین کا اظہار تشویش
?️ 25 نومبر 2025جنیوا: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے ماہرین نے رواں سال اپریل میں
نومبر
وزیر اعظم نے 50 ہزار سے کم آمدنی والوں کے اہم اعلان کیا
?️ 13 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے 50 ہزار سے کم آمدنی
دسمبر
امریکہ اسرائیل کے سائبر حملے کا اصل مجرم
?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم نے ایک متعلقہ تحقیق میں اعلان کیا ہے
اپریل
چین اور تائیوان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: کل پیر کو سی ان ان کو انٹرویو دیتے
اگست
ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے فوج نے انتظامات سنبھال لئے
?️ 24 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے راولپنڈی
اپریل