سچ خبریں:افغان طالبان کا کہنا ہے کہ ہم لڑکیوں کے تعلیم حاصل کرنے کے مخالف نہیں ہیں، نئے تعلیمی سال میں خواتین کے لیے اسکول اور یونیورسٹیاں کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے ساتھ انٹرویو میں خواتین کی تعلیم کے مسئلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نئے تعلیمی سال میں لڑکیوں اور خواتین کے لیے افغانستان میں اسکول اور یونیورسٹیاں کھولنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
افغان طالبان کے ترجمان نے اعلان کیا کہ امید ہے کہ نئے سال میں افغانستان بھر میں لڑکیوں کے تمام اسکول دوبارہ کھل جائیں گے،مجاہد نے کہا کہ طالبان کی وزارت تعلیم نئے شمسی سال میں تمام لڑکیوں اور خواتین کے لیے تمام اسکول کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کے لیے جگہ کا مسئلہ ہے۔
مجاہد نے تاکید کی کہ ہم تعلیم کے خلاف نہیں ہیں،مجاہد نے مزید کہا کہ لڑکوں اور لڑکیوں کے اسکول مکمل طور پر الگ الگ ہونے چاہیے ، اس میں سب سے بڑی رکاوٹ لڑکیوں کے لیے مناسب ہاسٹل یا رہائش کی کا مسئلہ ہے، طالبان کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم اگلے سال تک ان مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ لڑکیوں نے اسکول اور یونیورسٹیاں دوبارہ کھل سکیں۔
واضح رہے کہ مجاہد کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے افغان لڑکیوں کو اسکول جانے سے روک دیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
حزبالله کے ہتھیاروں کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی شرط بندیوں کا خاتمہ
اپریل
Tourists from Singapore are frequent users of Airbnb in South Korea
اگست
سنوار اور حماس کے درمیان تعلقات پر یسرائیل ہیوم کی رپورٹ
ستمبر
بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کر رہے ہیں، اویس لغاری
ستمبر
صیہونی حزب اللہ سے کیوں ڈرتے ہیں؟
جنوری
ہم نے یوکرین کی 150 بلین یورو سے زیادہ کی مدد کی ہے: نیٹو
اپریل
مایا علی پر فدا ہوں، یہ بات ان کو بھی پتا ہوگی، اسامہ خان
جنوری
پاکستان نے سعودی عرب کے فیصلے کا خیر مقدم کیا
اپریل