گریٹر اسرائیل کا نظریہ عرب ممالک کے لئے بہت بڑا خطرہ

گریٹر اسرائیل کا نظریہ عرب ممالک کے لئے بہت بڑا خطرہ

?️

گریٹر اسرائیل کا نظریہ عرب ممالک کے لئے بہت بڑا خطرہ

صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے حالیہ بیانات نے ایک بار پھر خطے میں خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں۔ نیتن یاہو نے ایک انٹرویو کے دوران کھلے عام اپنے اس خواب کا ذکر کیا جسے وہ اسرائیل بزرگ قرار دیتے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت نہ صرف فلسطین بلکہ مصر، اردن، لبنان، شام، عراق اور سعودی عرب کے کچھ حصے بھی اسرائیل کا حصہ بنائے جانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
یہ بیانات محض سیاسی نعرے نہیں بلکہ صیہونی توسیع پسندی کے گہرے عزائم کی عکاسی کرتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ خواب دراصل خطے کی جغرافیائی وحدت اور عرب ممالک کی سالمیت کے لیے حقیقی خطرہ ہے۔ نیتن یاہو نے اسے اپنی "تاریخی اور روحانی مہم” قرار دیتے ہوئے ایک نقشہ بھی دکھایا جس میں عرب خطوں کو اسرائیلی قبضے کے تحت ظاہر کیا گیا تھا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صیہونی فوج غزہ پر بڑے پیمانے پر حملوں اور جبری بے دخلی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جبکہ کنسٹ باضابطہ طور پر مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے فیصلے پر گامزن ہے۔
فلسطینی سیاسی مبصر علی ابو رزق کے مطابق نیتن یاہو کا بیان واضح پیغام ہے کہ اسرائیل عرب سرزمینوں پر مزید قبضے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کے مطابق اب عرب ممالک کے لیے فلسطین کی مالی، عسکری اور انسانی امداد کوئی اختیاری معاملہ نہیں بلکہ وجودی ضرورت ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب یورپی ممالک متحد ہوکر یوکرین کا دفاع کر سکتے ہیں تو عرب دنیا اپنے دروازے پر کھڑے فلسطینیوں کی حمایت کیوں نہیں کر سکتی؟
فلسطینی تجزیہ کار تیسیر محیسن نے بھی خبردار کیا کہ یہ بیانات محض نیتن یاہو کی ذاتی خواہش نہیں بلکہ صیہونی معاشرے کے ایک بڑے انتہا پسند دھڑے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "اسرائیل بزرگ” کا تصور خطے میں نسلی اور مذہبی بنیاد پر توسیع پسندی کو جواز فراہم کرتا ہے۔
محیسن نے مطالبہ کیا کہ عرب اور اسلامی ممالک کو اقوام متحدہ میں مشترکہ محاذ قائم کرکے اسرائیلی عزائم کو باضابطہ طور پر مسترد کرنا چاہیے اور عالمی برادری پر دباؤ ڈالنا چاہیے کہ وہ اسرائیل پر پابندیاں عائد کرے۔ انہوں نے یہ بھی زور دیا کہ فلسطینی مزاحمتی گروہوں کو مالی اور عسکری مدد بڑھائی جائے اور صیہونی بستیوں سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کے بائیکاٹ کے فیصلوں کو عملی جامہ پہنایا جائے۔

مشہور خبریں۔

ہواوے چینی مارکیٹ میں اینڈرائیڈ کا متبادل تیار کرنےکے لئے کوشاں

?️ 9 مئی 2021بیجنگ( سچ خبریں)چینی کمپنی ہواوے چینی مارکیٹ میں اینڈرائیڈ کا متبادل تیار

آئنسٹائن کو اسرائیلی صدارت کی پیش کش اور ان کا منطقی انکار

?️ 13 مارچ 2021برلن (سچ خبریں) البرٹ آئنسٹائن کو بیسویں صدی کا سب سے بڑا

پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی پر غیرعلانیہ میٹنگ بلائی

?️ 7 مئی 2025 سچ خبریں: پاکستان کے وزارت خارجہ کے ترجمان کے دفتر نے

جماعت اسلامی کا غزہ صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف کل بھرپور ملک گیر احتجاج کا اعلان

?️ 2 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) جماعت اسلامی نے غزہ صمود فوٹیلا پر حملے کے

ایف آئی اے نے یوٹیوبر اسد طور، عمران ریاض کو طلب کر لیا

?️ 22 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اعلیٰ ترین عدلیہ اور ججز کے خلاف نفرت

سابق حکومت کے ایک بیان سے قومی ایئرلائن کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ عطا تارڑ

?️ 18 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ

یوکرائنی مرد جنگ سے کیوں فرار ہو رہے ہیں؟

?️ 23 اگست 2023سچ خبریں:بی بی سی کے ایک حالیہ مضمون میں یوکرین کے مردوں

بائیڈن کے لیے مشرق وسطیٰ کے سفر سے پانچ پیغامات

?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:   مغربی ایشیا کے اپنے پہلے دورے میں، امریکہ کے 46

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے