🗓️
سچ خبریں:روس میں چین کے سفیر نے کہا کہ چین یوکرین کی بحرانی صورتحال کے حل کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تایر ہے۔
روس میں چین کے سفیر ژانگ ہان وی نے کہا کہ چین یوکرین کی بحرانی صورتحال کے حل کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین یوکرین کی بحرانی صورتحال کو حل کرنے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔
ہان وی نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ سب سے پہلے جنگ بندی کا قیام ضروری ہے،تمام تنازعات کو سفارتی طریقے سے حل کیا جانا چاہیے، تاہم جنگ بندی کے قیام کے لیے یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی روکنا ضروری ہے اس لیے کہ آگ کو پانی سے بجھانا چاہیے نہ کہ مزید لکڑیوں سے اس لیے کہ اس طرح جنگ کے شعلے مزید بھڑکیں گے۔
چین کا کہنا ہے کہ ہم تمام فریقوں کے ساتھ قریبی رابطے اور تعاون کے لیے تیار ہیں اور ہم اس تنازعہ کو حل کرنے کے لیے امن مذاکرات کے انعقاد کے لیے مشاورت پر مبنی اپنی مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چین یوکرین کے تنازع کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے جو بات چیت کے ذریعے ممکن ہوگا ،البتہ ہم یورپ میں سلامتی کے مسئلے کو الگ نہ کرنے کے معاملے پر اصرار کرتے ہیں،کسی یورپی ملک میں دوسرے ممالک کے سلامتی کے مفادات کی قیمت پر سلامتی قائم کرنا ناممکن ہے۔
دریں اثناء یورپی یونین میں چینی وفد کے سربراہ فو کانگ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یورپ کو چین اور روس کے تعلقات کا صحیح اندازہ لگانا چاہیے اور بغاوتوں اور سازشوں سے چوکنا رہنا چاہیے نیز ان کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالنا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ اور روس کے مابین حالات کشیدہ، روس نے امریکہ سے اپنا سفیر واپس بلا لیا
🗓️ 18 مارچ 2021ماسکو (سچ خبریں) امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے روسی صدر کی
مارچ
سعودیوں کی نظر میں یمنیوں کی میزائل طاقت
🗓️ 1 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی وزیر اطلاعات نے اعتراف کیا کہ یمن پر حملے کے
اپریل
بھارت کا پاکستان پر ڈرونز حملے کا الزام بے بنیادہے : وزیر خارجہ
🗓️ 30 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کا
جون
جوزف عون کی صدارت کے بارے میں سید حسن نصراللہ کا نقطہ نظر
🗓️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کے ایک عہدیدار نے موجودہ لبنانی صدر جوزف
فروری
کراچی: 8 ٹرینیں منسوخ، اوقات کار میں بھی تبدیلی
🗓️ 29 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) کورونا وائرس کی لہر کے پیش نظر مسافروں کی
اپریل
سندھ میں کرپشن کا نظام چل رہا ہے، حافظ نعیم الرحمٰن
🗓️ 14 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے
اکتوبر
نتن یاہو کے خاندان کی ایک نئی درخواست
🗓️ 24 جون 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم
جون
فلسطینیوں کے سروں پر 2000 پاؤنڈ وزنی امریکی بم
🗓️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے امریکی ساختہ
ستمبر