?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں روسی سفیر البرٹ پی خوریف اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی اور اسلام آباد دھماکہ کے حوالے سے تعزیت کی۔
دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسحاق ڈار اور روسی سفیر کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، روسی سفیر نے مسجد پر دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کی اور متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردی کی تمام اقسام کے خلاف پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا گیا۔
بعدازاں وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی اور اسلام آباد میں امام بارگاہ پر ہونے والے دھماکے پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دہشت گردی کی تمام اقسام اور صورتوں کے خلاف پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، اسحاق ڈار نے ایران کے ساتھ روابط مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔


مشہور خبریں۔
سوریہ کے علاقے جولان پر اسرائیلی قبضے کو قانونی شکل
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی ریگیم اور اس کے اتحادی مسلح گروہوں کے زیر کنٹرول
مئی
معلوم ہو گیا ہے آبنائے ہرمز کی باگ ڈور کس کے ہاتھ میں ہے؛صیہونی اخبار کا اعتراف
?️ 15 جولائی 2026سچ خبریں:ایک صیہونی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں
جولائی
موجودہ حالات میں نیوکلیئر سے اہم مسئلہ آبنائے ہرمز کا ہے۔ مسعود خالد
?️ 12 اپریل 2026اسلام آباد (سچ خبریں) سابق سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ
اپریل
کیا لبنان کی جنگ عرب لیگ کو خواب غفلت سے جگائے گی؟
?️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: اگرچہ اسلامی ممالک میں اسرائیلی جرائم کی مذمت کے لیے
ستمبر
پنجاب میں امتحانی نظام تمام صوبوں سے بہتر، سنٹر نہیں بکتا: عظمیٰ بخاری
?️ 16 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ
دسمبر
بارشوں کے بعد بڑے ڈیموں کی سطح میں معمولی بہتری
?️ 6 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مارچ میں گلیشیئرز پگھلنے اور بارشوں سے بہاؤ
اپریل
11 ستمبر ابھی تک امریکی معاشرے پر گرنے والا ملبہ
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:اگرچہ 11 ستمبر کو 21 سال گزر چکے ہیں لیکن ایسا
ستمبر
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی۔ اسحاق ڈار
?️ 28 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا
مارچ