پوتین نے 2026 کو روسی قومی اتحاد کا سال قرار دیا

پوتین

?️

پوٹین نے 2026 کو روسی قومی اتحاد کا سال قرار دیا

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ایک صدارتی فرمان پر دستخط کرتے ہوئے سال 2026 کو روس میں قومی یکجہتی کا سال قرار دے دیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے کریملن میں منعقدہ اسٹیٹ کونسل کے اجلاس کے دوران کیا۔
کریملن سے جاری معلومات کے مطابق، پوتن نے کہا کہ کثیرالقومی روس میں قومی اتحاد کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سوویت دور کی باقی ماندہ نظریاتی سوچ کے بجائے میہن پرستی کو قومی بنیاد کے طور پر فروغ دیا جانا چاہیے، تاکہ تمام نسلی اور علاقائی گروہوں میں مشترکہ قومی شناخت کو تقویت ملے۔
روسی صدر کے مطابق، میہن پرستی کا مطلب آبائی سرزمین روس سے شعوری محبت اور یہ سمجھ بوجھ ہے کہ قومی وحدت ہر شہری اور ہر قومیت کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد ملک کو بیرونی دباؤ اور دشمنانہ کوششوں سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
پوتین نے حالیہ خطاب میں اس بات پر بھی زور دیا کہ روس کے مختلف علاقوں کو قومی فیصلوں کی تیاری میں زیادہ فعال کردار دیا جانا چاہیے، تاکہ مقامی اور علاقائی مفادات کو بہتر طور پر قومی پالیسیوں میں شامل کیا جا سکے۔
اسی اجلاس میں صدر پوتین نے روسی معیشت اور روزگار سے متعلق مثبت اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں بے روزگاری کی شرح کم ہو کر 2.2 فیصد رہ گئی ہے، جو روس کی تاریخ میں کم ترین سطح ہے، جبکہ روزگار کی شرح 97.8 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ ان کے مطابق 2022 کے بعد سے تقریباً 26 لاکھ افراد معیشت کا حصہ بنے ہیں۔
تاہم، انہوں نے ماہر افرادی قوت اور انجینئرز کی کمی کی طرف بھی توجہ دلائی اور کہا کہ مستقبل میں مصنوعی ذہانت (AI) کے تیز رفتار پھیلاؤ کے باعث عالمی معیشت اور روزگار کے ڈھانچے میں گہری تبدیلیاں آئیں گی۔ پوتن کے مطابق آئندہ 10 سے 15 سال میں AI کئی پیشوں کو خودکار بنا دے گی، لیکن ساتھ ہی نئی ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
انہوں نے تعلیمی نظام میں اصلاحات، اساتذہ کی دوبارہ تربیت اور طلبہ میں آزاد، تخلیقی اور تنقیدی سوچ کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا کہ روس کو “بٹن دبانے والے روبوٹ جیسے ماہرین” نہیں بلکہ ذمہ دار اور تجزیاتی صلاحیتوں کے حامل افراد کی ضرورت ہے۔
آخر میں صدر پوتین نے تجویز دی کہ ہر سال ان 100 تعلیمی اداروں کی نشاندہی کی جائے جن کے فارغ التحصیل افراد کو روزگار حاصل کرنے میں سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، تاکہ تعلیمی معیار اور لیبر مارکیٹ کے درمیان خلا کو کم کیا جا سکے۔

مشہور خبریں۔

مغربی میڈیا غزہ میں اسرائیل کے جرائم میں شریک

?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:انگریزی ویب سائٹ ماڈل ایسٹ آئی کے مطابق موجودہ جنگ میں

اے آئی فیچر سے لیس سام سنگ گلیکسی ایس 25 سیریز متعارف

?️ 2 فروری 2025سچ خبریں: جنوبی کوریا کی اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنی سام سنگ

حماس کے ٹرمپ کے منصوبے پر رضامندی کا اعلان کرنے کے بعد سے غزہ پر 230 حملے

?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں قائم حکومتی اطلاعاتی دفتر نے ایک بیان جاری

Kuta Offers Many Hotspots for People with Alternative Lifestyles

?️ 9 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

ایک چوتھائی اسرائیلیوں کی غذا ناسالم

?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: داور عبرانی زبان کی بنیاد نے اعلان کیا کہ اسرائیل

مزاحمتی محور نے شامی حکومت کا تختہ الٹنے کے امریکی منصوبے کو کیسے ناکام بنایا؟

?️ 12 مئی 2023سچ خبریں:آج شام ایک ایسی حالت میں اپنی علاقائی اور عرب پوزیشن

غزہ میں اسرائیل کے جرائم میں امریکہ برابر کا شریک

?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کی طرف سے صیہونی حکومت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے