ٹرمپ ایک خودخواہ شخص ہیں:امریکی عہدہ دار

ٹرمپ

?️

سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے سابق وکیل نے ٹرمپ کو خود پسند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے مفادات کے علاوہ کسی چیز کے بارے میں نہیں سوچ سکتے۔

وائٹ ہاؤس کے سابق وکیل ٹائی کوب نے کہا کہ سابق امریکی صدر ایک شدید بیمار اور خود خواہ انسان ہیں نیز ان کے زیادہ تر فیصلے زہریلی خصلتوں پر مبنی ہیں، ٹائی کوب نے سی بی ایس نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اس سوال کے جواب میں کہ کیا ٹرمپ کو شخصیت کا مسئلہ ہے اس لیے کہ انہوں نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا حالانکہ ان کے معاونین نے شکشت قبول کر لی، کہا کہ ٹرمپ اپنے مفادات کے علاوہ کچھ نہیں سوچ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ ایک بیمار اور خود خواہ شخصیت کے مالک ہیں،یاد رہے کہ کوب جو ٹرمپ کے مفاہمت پر مبنی نقطہ نظر کی مخالفت کی وجہ سے وائٹ ہاؤس سے باہر نکل گئے تھے ، نے اس انٹرویو کے دوران فلوریڈا میں ٹرمپ کی حویلی پر ایف بی آئی کے چھاپے اور 6 جنوری 2021 کو انتخابات کے بعد ہونے والے فسادات کی وسیع تر تحقیقات کے حصے کے طور پر خفیہ دستاویزات کے جمع ہونے کو بیان کیا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں امریکی فیڈرل پولیس نے ٹرمپ کی حویلی سے انتہائی خفیہ دستاویزات اکٹھی کیں، جن کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ان میں کسی دوسرے ملک کے ایٹمی پروگرام سے متعلق دستاویزات بھی تھیں۔

مشہور خبریں۔

لبنان کے خلاف صیہونی جارحیت پر سعد حریری کا ردعمل

?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کے سابق وزیر اعظم نے صیہونی حکومت کے جنوبی

آلائشیں ٹھکانے لگانے کے بعد شہرکی بڑی شاہرائیں دھوئیں گے۔ میئر کراچی

?️ 8 جون 2025کراچی (سچ خبریں) مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ

صیہونی حکومت کو قتل کرنے کی دھمکی پر سنوار کا جواب

?️ 7 مئی 2022غزہ میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ یحییٰ

پنجاب حکومت نےالیکشن کمیشن سے ضمنی انتخاب کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

?️ 31 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پنجاب حکومت نے صوبے میں امن و امان کی

نظربند حریت چیئرمین اوردیگرکا کشمیری عوام کو عیدالاضحی کی مبارکباد

?️ 16 جون 2024نئی دہلی: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر نظر بند کل جماعتی

لبنان کے معاملات میں کون مداخلت کر رہا ہے، ایران یا امریکہ؟

?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: لبنان پر اپنی شرائط مسلط کرنے والے کے لیے یہ

کیا اسرائیلی حکومت ترکی پر بھی حملہ کرے گی؟

?️ 17 جون 2025سچ خبریں: انقرہ کے بعض سیاست دانوں کی طرف سے صیہونی حکومت

گردشی قرضے میں تین سالوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے

?️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کو وقفہ سوالات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے