?️
سچ خبریں: برطانوی اخبار گارڈین نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں لکھا ہے کہ صیہونی حکومت شہری بغاوتوں کے پھیلاؤ کی وجہ سے اپنی تاریخ کے بدترین سیاسی بحران سے دوچار ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق برطانوی اخبار گارڈین نے صہیونی فوج کی مخدوش صورتحال کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر صہیونی فوج میں ریزرو فورسز کا خدمات کو انجام نہ دینا اس حکومت میں شہری بغاوت کی نئی سطحوں کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق صیہونی وزیر جنگ بھی نیتن یاہو کے خلاف؛اہم بیان
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خدمت چھوڑنے والوں کا بحران واحد چیلنج نہیں ہے جس نے بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ کو بے بس کر دیا ہے بلکہ تل ابیب کو 1973 کے بعد سب سے بڑے سیاسی بحران کا سامنا ہے۔
کریڈٹ ریٹنگ میں کمی اور سنگین معاشی صورتحال کے ساتھ ساتھ مقبوضہ علاقوں سے ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرگرم کمپنیوں کا انخلا نیز وسیع پیمانے پر ہڑتالیں نیتن یاہو کی کابینہ کو درپیش دیگر بحران ہیں۔
اس رپورٹ میں اس بات پر تاکید کی گئی ہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران صیہونی فوج جسے تمام طبقات کے لوگوں کی فوج ہے اور ان کو متحد کرنے والی شمار کی جاتی ہے ، کی شبیہ کمزور ہوئی ہے اور صیہونی معاشرے میں عدم مساوات اور اندرونی تفرقہ پیدا ہوا ہے جو مسلح افواج کے ڈھانچے سے عیاں ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اس سے قبل صیہونی فوج کے بہت اہم یونٹس اور محکموں جیسے پائلٹوں نے لبنان کے ساتھ دوسری جنگ جیسے مسائل کے خلاف احتجاجاً اپنی سروس چھوڑنے کی دھمکی دی تھی لیکن صیہونی حکومت نے کبھی بھی ایسی شہری بغاوت نہیں دیکھی۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صیہونی فوج کا خیال ہے کہ نیتن یاہو کی کابینہ کی طرف سے پیش کردہ عدالتی اصلاحات کے بعد بین الاقوامی میدان میں ان کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔
مزید پڑھیں: نیتن یاہو کے خلاف فوجی بغاوت کے آثار
درایں اثنا تل ابیب نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کا قانونی نظام اتنا مضبوط ہے کہ فوج کی طرف سے قانون کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کر سکے۔
صیہونی ریزرو جنرلز میں سے ایک یائر گولن نے گارڈین کے ساتھ بات چیت میں اس بات پر زور دیا کہ فوجی خدمات چھوڑنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے کیونکہ مظاہرہ ناکام ہو گیا ہے، فی الحال ہماری ترجیح اس کابینہ کے خلاف لڑنا ہے۔


مشہور خبریں۔
بلوچستان: زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کیلئے پاک فوج پہنچ گئی
?️ 7 اکتوبر 2021ہرنائی ( سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں
اکتوبر
نیتن یاہو پر ایران کے حملوں کا خوف طاری
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعتراف کیا کہ ایران کے
جون
لاہور میں سیکنڈ انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلوں کا آج آخری دن
?️ 29 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور میں سیکنڈ انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلے
نومبر
بھارت ہمیشہ جارحیت کا مرتکب رہا، پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ عطا تارڑ
?️ 3 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ
نومبر
اردن میں دنیا کا سب سے بڑا امریکی سفارت خانہ
?️ 1 اگست 2022سچ خبریں: بعض مغربی سفارتی ذرائع نے امریکی ذرائع کے حوالے سے
اگست
پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام میں کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان
?️ 18 اکتوبر 2022 بلوچستان:(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اراکین اسمبلی کو
اکتوبر
برطانوی اخبار نے عدالت میں شہباز شریف کا دفاع کیا
?️ 6 فروری 2021(سچ خبریں) برطانوی اخبار ڈیلی میل کی نمائندگی کرنے والے ایک وکیل
فروری
یمن: عربی علاج کا بیانیہ صہیونی منصوبوں کی راہ ہموار کرتا ہے
?️ 28 دسمبر 2025سچ خبریں: صومالی لینڈ کے معاملے پر بعض عرب ممالک کے ردعمل
دسمبر