نابلس میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں

نابلس

🗓️

سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی صبح نابلس شہر میں فلسطینی اور صیہونی فوج کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔
العہد نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ملیشیا نے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف اپنی جارحانہ کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، اسی سلسلے میں صیہونی حکومت کے فوجیوں نے آج اتوار کی صبح مغربی کنارے کے شہر نابلس پر حملہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق نابلس پر صہیونی حملے کے بعد صیہونی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس میں صیہونیوں نے فلسطینیوں کے خلاف آنسو گیس اور گولہ بارود کا استعمال کیا درایں اثناگزشتہ روز اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کی جارحیت کے جاری رہنے کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا، حماس نے اپنے بیان میں صیہونی حکومت کو مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں جارحیت جاری رکھنے کے سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔

تحریک نے تاکید کی ہے کہ مغربی کنارے میں جارحیت جاری رہنے کی صورت میں صہیونیوں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی،دریں اثناء تحریک حماس نے قابض آبادکاروں کی غنڈہ گردی کے خلاف مزاحمت کو تیز کرنے پر زور دیا اور اس بات پر زور دیا کہ صیہونیوں کو سرزمین فلسطین میں کوئی تحفظ حاصل نہیں ہوگا، تحریک نے یہ بھی کہا کہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں حالیہ شہادت طلبانہ آپریشن نے دشمن کو ایک واضح پیغام دیا ہے۔

حماس نے مزید کہا کہ شہادت طلبانہ کاروائیاں کر کےفلسطینیوں نے صہیونیوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کے دفاع میں ایک لمحہ بھی دریغ نہیں کریں گے۔

 

مشہور خبریں۔

تل ابیب کے میں فائرنگ سے 2 اسرائیلی زخمی

🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:   عبرانی اور عربی خبر رساں ذرائع نے مقبوضہ فلسطین میں

غزہ کی پیش رفت پر بن سلمان کا تازہ ترین موقف

🗓️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری

غزہ کی پٹی میں وحشیانہ جرائم

🗓️ 23 مارچ 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار Ha’aretz نے چھاتہ بردار ڈاکٹر یوول گرین کے

مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کی کارروائیوں میں شدت

🗓️ 2 فروری 2023سچ خبریں:یروشلم کی حمایت کرنے والے یورپی انجمن نے اپنی ایک رپورٹ

حماس نے 2021 کے پارلیمانی انتخابات کے لیئے اپنے انتخابی امیدواروں کی فہرست جاری کردی

🗓️ 30 مارچ 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے 2021 کے

عمران خان کی رہائی سے پاک امریکہ تعلقات بہتر ہونے کے امکان

🗓️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: افغانستان کے لیے امریکہ کے سابق خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد

شمالی کوریا نے ڈونیٹسک اور لوہانسک کی جمہوریہ کو تسلیم کیا

🗓️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:    ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ ڈی پی آر کے صدر ڈینس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے