?️
شیخوپورہ (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح ہو گیا، لاہور پہنچنے کے بعد انہوں نے شیخوپورہ کے رکھ جھوک جنگل میں پودا لگا گر پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کردیا، یہ جنگل اسمارٹ سینسز اور نگرانی کےنظام سے لیس ہوگا اور تفریحی مقامات بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچے ، جہاں سے وہ رکھ جھوک کے مقام پر روانہ ہوئے اور رکھ جھوک جنگل میں پودا لگا کر پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کردیا، :وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، شہبازگل اور دیگرحکام بھی موجود اس موقع پر موجود تھے۔
وزیر اعظم عمران خان کو رکھ جھوک جنگل سےمتعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ پاکستان کا پہلا اسمارٹ جنگل ہے جواسمارٹ سینسز اور نگرانی کےنظام سے لیس ہوگا، 7050 کینال پر انوائرمنٹ فرینڈلی جنگل لگایا جائے گا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ رکھ جھوک جنگل راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ایک اہم منصوبہ ہے جو 24000 کنال اراضی پر محیط ہے، راوی ریور منصوبے میں پھلوں کے درخت لگائے جائیں گے جبکہ راوی ریور منصوبے کے اندر تفریحی مقامات بھی شامل ہیں۔
بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ منصوبے کومجموعی طورپر60ہزارکینال تک بڑھایاجائے گا، راوی ریور منصوبے پر تقریباً3ارب روپے کی لاگت آئےگی،کوشش کی جائےگی کہ راوی سٹی کےذریعے منصوبے کیلئے رقم جنریٹ ہو اور راوی ریورمنصوبے کی لاگت کا بوجھ عوام پر نہ پڑے۔
دوسری جانب وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ راوی ریور فرنٹ سٹی رکھ جھوک پہلا اسمارٹ جنگل اہم سنگ میل ہے، جدید ٹیکنالوجی اورسنسرز سےدرختوں اور جنگلی حیات کی افزائش میں مددملےگی، 24ہزار کینال پرایک کروڑدرخت لگیں گے۔


مشہور خبریں۔
ہیروشیما کے میئر: ٹرمپ ایٹم بمباری کی حقیقت کو نہیں سمجھتے
?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر کے بیانات پر جاپانی حکام اور عوام کے
جولائی
اسٹاک مارکیٹ 86 ہزار 444 پوائنٹس کی بلند سطح پر
?️ 16 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بینچ مارک کے ایس ای-100
اکتوبر
عمران خان کی جانب سے نیب قانون میں ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج
?️ 25 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیر اعظم اورپی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان
جون
یمن کے خلاف اسرائیل کے 3 بڑے چیلنجز
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے یمنی میزائلوں اور ڈرونز کے خطرے سے
دسمبر
پاکستان: اسلام آباد میٹنگ میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے/دہشت گردی کابل کے ساتھ تعلقات کی ترقی میں رکاوٹ ہے
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: اسلام آباد میں طالبان مخالفین کے اجلاس کے ردعمل میں
اگست
بائیڈن کا صیہونیوں اور یوکرین کے لیے نیا تحفہ
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے خبر دی ہے کہ جو بائیڈن امریکی
اکتوبر
شام میں بڑھتی ہوئی بدامنی؛ دہشتگردوں کے ہاتھوں خواتین اغوا
?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:شام میں الجولانی کے زیر تسلط علاقوں میں بدامنی بڑھنے
اپریل
مراکش اور اسرائیل مزدوروں کو مقبوضہ فلسطین بھیجنے پر متفق
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر صحت موشہ اربیل نے اس ملک کے
جون