میانمار کی سابق رہنما پر بدعنوانی کا الزام عائد

?️

سچ خبریں:میانمار کے ذرائع ابلاغ کے مطابق میانمار کی سابق رہنما پر بدعنوانی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق میانمار کے سرکاری اخبار نے جمعرات کو رپورٹ دی کہ اس ملک کی سابق رہنما آنگ سان سوچی جنھیں یکم فروری کو فوجی بغاوت ذریعہ بے دخل کیا گیا تھا ، کے خلاف باضابطہ طور پر بدعنوانی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ آنگ سان سوچی ، جو بغاوت سے پہلے عملی طور پر میانمار کی سویلین حکومت کو چلا رہی تھیں، پر خاص طور پر 600000ڈالر اور کچھ کلو سونا رشوت کے طور پر وصول کرنے اور اپنے منصب کا غلط استعمال کرنےکا الزام عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آنگ سان سوچی پر چھ دوسرے الزامات کے تحت قانونی چارہ جوئی کی گئی تھی جن میں غیر قانونی طور پر واکی ٹاکی رکھنے سے لے کر سرکاری رازوں سے متعلق قانون کی خلاف ورزی شامل ہےیادرہے کہ میانمار کی سابق رہنما آنگ سان سوچی بغاوت کے بعد سے حراست میں لئے جانے والے 4500 سے زائد افراد میں شامل ہیں۔

قابل ذکرہے کہ انسانی حقوق کے گروپوں کے مطابق میانمار میں ابھی تک سکیورٹی فورسز کے ذریعہ کم از کم 849 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

According to Myanmar media, the former leader of Myanmar has been accused of corruption.

مشہور خبریں۔

سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس؛ اسرائیل کے ایران پر حملے پر عالمی ردعمل

?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:ایران کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا

ایران کے خلاف ڈرون نیٹ ورک بنانے کے لیے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جدوجہد

?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں:   بدھ کو امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا

اسماعیل ہنیہ کی مراکشی وزیراعظم سے ملاقات، فلسطینی قوم کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا

?️ 20 جون 2021رباط (سچ خبریں)  فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے

شرم الشیخ” دوسرا ایڈیشن

?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: فلسطین پر ایک نئی بیداری کا آغاز تھا، کیونکہ تجربے

ہزاروں برطانویوں کا فوری پارلیمانی انتخابات کا مطالبہ

?️ 7 نومبر 2022سچ خبریں:برطانیہ کے دارالحکومت میں ہزاروں شہری سڑکوں پر آئے اور فوری

ہماری مخصوص نشستوں پر کسی اور کو ناجائز طور پر حلف لینے نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

?️ 2 اپریل 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ

غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر یورپی یونین کا ردعمل

?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں:یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے بدھ کے

عراق میں موساد کی جاسوس گرفتار؛ کیسے اور کیوں آئی؟

?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں: ایک عراقی سکیورٹی ماہر نے موساد کے جاسوس کے مشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے