?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر ایک روپے 28 پیسے کم ہوکر 275 روپے 30 پیسے کی سطح پر آگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں آج ڈالر 0.46 فیصد یا ایک روپے 28 پیسے سستا ہونے کے بعد 275 روپے 30 پیسے پر بند ہوا، جو گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز 276 روپے 58 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ٹریس مارک کی سربراہ کومل منصور نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے روپے کی قدر میں تیزی سے کمی کے بعد برآمد کنندگان نے اپنے ڈالرز پاکستان لانا شروع کردیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، جب تک تاجروں کو خاص طور پر زرمبادلہ کے ذخائر اور ڈالرز کی آمد کے حوالے سے صورتحال بہتر ہونے کا اعتماد نہیں ہوگا، روپے کی قدر میں کمی جاری رہے گی، چاہے اس کی کوئی بھی سطح ہو۔
کرنسی ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچا نے کہا کہ انٹربینک میں یہ کمی متوقع تھی، برآمدکنندگان نے پیسے روکے ہوئے تھے، آج جیسے ہی مارکیٹ کھلی ہے، ڈالرز آنا شروع ہوگئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسری طرف آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات بھی عنقریب کامیاب ہوجائیں گے کیونکہ ہم نے ان کی تقریباً ساری شرائط مان لی ہیں، یہ بھی مثبت بات ہے اور ایسا لگتا ہے کہ مارکیٹ اور نیچے آئے گی، عنقریب ڈالر کی قیمت 250 سے 260 کے درمیان آنے کی امید ہے۔
ظفر پراچا نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے منفی اثرات بہت زیادہ آئیں گے لیکن آئی ایم ایف میں جانا بھی ہماری مجبوری ہے، اگر ہم آئی ایم ایف پروگرام میں جاتے ہیں تو 35 فیصد مہنگائی ہوگی، نہیں جاتے تو 70 فیصد مہنگائی ہوگی اور پھر سری لنکا کی طرح ہمارا حال خراب ہوجائے گا جبکہ ہمارے ہمسایہ ممالک ہمارے خلاف ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب معاشی طور پر ہم کمزور ہوں گے تو ملک میں دہشت گردی مزید بڑھ سکتی ہے، اس وقت بہت زیادہ سنبھل کر چلنے کی ضرورت ہے، معیشت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے، کم از کم 20 سال کے لیے میثاق معیشت ہونی چاہیے، سیاست دان، عدلیہ، فوج اور کاروباری حلقے کے لوگوں کو مل کر میثاق معیشت کریں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے بعد 27 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 16 فیصد مزید کم ہو کر 3 اب 9 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے تھے جن سے بمشکل صرف 3 ہفتوں سے بھی کم کی درآمدات کی ادائیگیاں ہوسکتی ہیں۔
مقامی سرمایہ کاری فرم عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کے مطابق ذخائر فروری 2014 کے بعد کم ترین سطح پر ہیں اور صرف 18 روز کی درآمدات کی ادائیگیاں پوری کرنے کے قابل ہیں جو 1998 کے بعد سے کم ترین مدت ہے۔
اسٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر 5 ارب 65 کروڑ ڈالر ہیں جس کے ساتھ ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب 74 کروڑ ڈالر رہ گئے۔


مشہور خبریں۔
فلسطین کے حامیوں کا فرانس اور اسرائیل کے درمیان فٹبال میچ کی منسوخی کا مطالبہ
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں:فلسطینی حامیوں نے فرانس کی فٹبال فیڈریشن کے دفتر کے باہر
نومبر
امیر عبداللہیان آنکارا روانہ ہو ئے
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان
جون
جنین پر صیہونی حملے میں ایک فلسطینی کی شہادت
?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی
اکتوبر
خطے اور دنیا کے لیے ایران کے فتاح میزائل کے پیغامات
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:المیادین نیٹ ورک کے مطابق ایران کی جانب سے فتاح ہائپرسونک
جون
کورونا: ملک میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، مزید 144 اموات
?️ 23 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)کورونا کے باعث ملک بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری
اپریل
مزاحمتی تحریک پر صیہونیوں کا جھوٹا الزام بے نقاب
?️ 20 مئی 2021سچ خبریں:اے ایف پی نے خبر رساں ادارے غزہ کی پٹی کے
مئی
فلسطینیوں کا پیرس اولمپکس کے منتظمین سے مطالبہ
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ پر جاری صہیونی ریاست کے وحشیانہ مظالم کے باعث
جولائی
جولانی کی نیویارک میں عالمی یہودی کانگریس کے صدر سے ملاقات
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں:شام کی عبوری حکومت کے سربراہ احمد الشرع (جولانی) نے نیویارک
اکتوبر