?️
سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم کے سینئر مشیر نے دعویٰ کیا کہ یہ حکومت غزہ میں آپریشن مکمل ہونے اور حماس کا خاتمہ کرنے کے بعد اس پٹی میں ایک سکیورٹی رِنگ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے!
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے سینئر مشیر مارک ریگو کا دعویٰ ہے کہ تل ابیب فلسطینی اسلامی مزاحمت کے خاتمے کے بعد غزہ کی پٹی میں ایک سکیورٹی رِنگ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا اسرائیل اپنی مطلوبہ سلامتی حاصل کر سکتا ہے؟صیہونی تجزیہ کار کی زبانی
خبر رساں ادارے روئٹرز نے اس سے قبل اطلاع دی تھی کہ صیہونی کابینہ نے مقبوضہ فلسطین میں بفر زون بنانے کے اپنے منصوبے سے متعدد ممالک کو آگاہ کیا ہے۔
ریگو نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کے پاس سکیورٹی کی رنگ ہونی چاہیے،ہم انہیں دوبارہ کبھی بھی اپنی سرحد پار کرنے اور ہمیں ذبح کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جیسا کہ انہوں نے 7 اکتوبر کو کیا۔
انہوں نے فلسطین پر صیہونی حکومت کے مسلط نہ ہونے سے متعلق جھوٹے دعوؤں کو بھی دہرایا اور کہا کہ اس کام (سکیورٹی بفر بنانے) کا مطلب غزہ سے علاقہ چھیننا نہیں ہے، بلکہ یہ پہلے سے طے شدہ منصوبہ ایک منطقی اقدام ہے!
خبر رساں ادارے روئٹرز نے جمعے کے روز نامعلوم اہلکاروں کے حوالے سے اطلاع دی کہ تل ابیب نے مصر، اردن، متحدہ عرب امارات اور ترکی کو مطلع کیا ہے کہ وہ تنازع ختم ہونے کے بعد غزہ کی پٹی میں ایک بفر زون قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اسی دن اسرائیل کے کان ٹی وی چینل نے دو باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ نیتن یاہو نے ایک دن پہلے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے ساتھ غزہ کی پٹی میں سکیورٹی رنگ قائم کرنے کے منصوبے پر بات چیت کی تھی۔
صیہونی حکومت کے ایک اور سینئر سکیورٹی اہلکار ، جس نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا، نے بھی روئٹرز کو بتایا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ حفاظتی رنگ کتنی اندر تک ہوگی یعنی یہ معلوم نہیں کہ یہ ایک یا دو کلومیٹر ہو گی یا فلسطین کے اندر سینکڑوں میٹر ہوگی۔
غزہ کی پٹی تقریباً 40 کلومیٹر لمبی ہے جس کی چوڑائی زیادہ سے زیادہ 12 کلومیٹر ہے اور وہاں تقریباً 23 لاکھ لوگ رہتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے بھی جمعے کے روز یہ دعویٰ کیا کہ واشنگٹن غزہ کی جغرافیائی سرحدوں کی کسی بھی قسم کی حد بندی کی حمایت نہیں کرے گا اور غزہ کو فلسطینی سرزمین کا حصہ رہنا چاہیے ، اس کی حد بندی نہیں کی جا سکتی۔
مزید پڑھیں: الاقصیٰ طوفان میں اسرائیل کو پہنچنے والا نقصان
وال اسٹریٹ جرنل نے اس ہفتے کے اوائل میں دعویٰ کیا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اسرائیل سے حماس کو غزہ سے باہر منتقل کرنے کے بارے میں بات کی ہے تاکہ خونریزی کو ختم کیا جا سکے اور فلسطینی شہریوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم کیا جا سکے۔
یاد رہے کہ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے آغاز سے اب تک کم از کم 15 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے
?️ 14 جون 2021اسلام آبا د (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے
جون
دمشق کے جنوب میں صیہونی فضائیہ حملے میں 3 شامی اہلکار شہید
?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: عرب میڈیا نے ہفتے کی صبح خبر دی ہے کہ
مئی
وزیراعظم عرب-اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے دوحہ پہنچ گئے
?️ 15 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے
ستمبر
ایرانی عوام اپنے لیڈر سے عاشقانہ محبت کرتے ہیں: امریکی فوجی افسر
?️ 19 فروری 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق سینئر افسر اسکاٹ بنیٹ نے ایران کی حکومت
فروری
میزائل حملے بھی اور سائبر وار بھی؛صہیونی علاقوں میں شدید افراتفری
?️ 18 جون 2025 سچ خبریں:تل ابیب میں ہزاروں صہیونی شہریوں کو جعلی پیغامات موصول،
جون
تاجر دوست اسکیم پر تاجروں اور ایف بی آر کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم
?️ 3 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) اور تاجروں
ستمبر
بریکسی دنیا: مغرب کے لیے بڑا ڈراؤنا خواب؛ کیا امریکہ اور یورپ چودھری نہیں رہے؟
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: بریکس (BRICS) گروپ میں شمولیت کے لیے نہ صرف کئی
ستمبر
میری صرف ایک خواہش ہے: ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں: ٹرمپ
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ اور بینجمن نیتن یاہو نے بند دروازوں کے
فروری