سچ خبریں:لبنانیوں کو آج اندرونی، علاقائی اور بین الاقوامی بحرانوں کا سامنا ہے جو لبنانی قوم کی معیشت اور معاش کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان ان دنوں علاقائی بحرانوں سے نبرد آزما ہےجن میں اقتصادی، سیاسی اور میڈیا ناکہ بندی بھی شامل ہے، جو رجعت پسند عرب حکومتوں کے مخالفانہ مؤقف کے نتیجے میں اس ملک پر مسلط کی گئی ہیں، جواپنی دشمنانہ پالیسیاں اپناتے ہوئے لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے ہیں اور اس ملک میں ایک موثر حکومت تشکیل نہیں ہونے دے رہے نیزیہ وجوہات لبنان میں دو وزراء کے استعفیٰ کا باعث بھی بنے ہیں۔
قابل ذکرہے کہ ان سب کے علاوہ لبنان کو بین الاقوامی میدان میں بھی بحرانوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مثال کے طور پر امریکہ اور مغربی ممالک اس فتنہ کے ذریعے صیہونی حکومت کے مفادات کو محفوظ بنانے کے لیے لبنانیوں کو ایک دوسرے کے خلاف بھڑکا رہے ہیں جبکہ لبنان کے اندر، کچھ شخصیات اس ملک کی اہم تنصیبات اور وسائل کو یرغمال بنا رہی ہیں، عوامی املاک کو چوری کر رہی ہیں، بحران پیدا کر رہی ہیں اور قانون ساز اداروں کو بند کر رہی ہیں۔
ان سب بحرانوں کے مقابلہ میں جن میں خشک و تر ایک ساتھ جلتے ہیں، جیسے جیسے پارلیمانی انتخابات کا وقت قریب آرہا ہے، تمام علاقائی، بین الاقوامی اور ملکی عوامل لبنانی حکومت اور عوام پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
لبنانی حکومت حزب اللہ کے مکمل خلع سلاح کی ذمہ دار ہے:امریکہ
مارچ
ٹرمپ انتظامیہ کی خارجہ پالیسی میں دوست اور دشمن کے ساتھ نئے تقابل کا آغاز
فروری
یہ سال بلدیاتی انتخاب کا ہے: شیخ رشید
دسمبر
اب کسی بھی قسم کی محاذآرائی کاحصہ نہیں بنناچاہتے: وزیراعظم
جون
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انکشاف، دوسری جماعتوں کے لوگوں نے بھی مجھے ووٹ دیئے
مارچ
ہمارا موقف اور کیس مضبوط ہے، جو بھی سنے گا وہ کینالز منصوبے کو ترک کردے گا، مراد علی شاہ
اپریل
آزاد میڈیا کسی بھی جمہوری نظام کا ایک اہم ستون ہے، وزیر اعظم
دسمبر
پاکستان کی خوشحالی کیلئے نئی حکومت کیساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں، آئی ایم ایف
فروری