روس نے فلسطین میں ہونے والے انتخابات کے بارے میں اہم بیان جاری کردیا

روس نے فلسطین میں ہونے والے انتخابات کے بارے میں اہم بیان جاری کردیا

?️

ماسکو (سچ خبریں) روس نے فلسطین میں ہونے والے انتخابات کے بارے میں اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کو شفاف بنانے کی پوری کوشش کی جائے اور ہر اس چیز سے پرہیز کیا جائے جو انتخابات کو کامیاب بنانے کی راہ میں رکاوٹ ہو۔

تفصیلات کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے فلسطین میں آئندہ ماہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات کو شفاف بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے تمام اقدامات سے گریز کریں جو فلسطینی قانون ساز کونسل کے انتخابات کے کامیاب انعقاد کو متاثر کرسکیں یا فلسطینی اور اسرائیلی فریقین کے مذاکرات کی میز پر واپس آنے کے امکان کو موخر کریں۔

وزارت خارجہ  نے ایک بیان میں  کہ فلسطینی 22 مئی کو ہونے والے قانون ساز کونسل کے انتخابات کا انعقاد کریں گے، روس فلسطین میں انتخابات کو شفاف اور کامیاب بنانے کے لیے ہرممکن مدد کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق فلسطینی سیاسی قوتوں کے قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات کے بعد فلسطین میں ‌پارلیمانی انتخابات کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

روسی وزارت خارجہ کا خیال ہے کہ فلسطینیوں میں پائے جانے والے اختلافت کو ختم کیا جائے، تمام حل طلب مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے اور فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان براہ راست بات چیت کی راہ ہموار کی جائے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  فلسطینی نیشنل اتھارٹی کے علاقوں میں معاشرتی اور معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے فلسطین اور فلسطین کے اتحاد کو بحال کرنا بہت اہمیت کا حامل ہے۔

مشہور خبریں۔

کیا صہیونی منصوبے کو خطے سے مٹانے کا مرحلہ آ گیا ہے؟

?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کے نئے پیغامات اور مساوات پر

وزیراعلیٰ سندھ کا ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا فیصلہ

?️ 6 جون 2021کراچی(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ

مغرب خود کو صیہونیوں کے تسلط سے آزاد کرے

?️ 10 اکتوبر 2022سچ خبریں:     یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک

مغرب کی مجرموں کو شکار میں تبدیل کرنے کی کوشش شرمناک

?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے نائب مستقل مندوب نے سلامتی کونسل

ایران جنگ کے دوران نیتن یاہو کے خفیہ دورۂ امارات کا انکشاف

?️ 14 مئی 2026سچ خبریں:صیہونی حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ

غزہ میں 20 لاکھ فلسطینیوں کا بھوکا رہنا جائز اور اخلاقی ہے: صیہونی وزیر

?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی کابینہ کے وزیر بیٹسلیل اسموٹریچ نے نسل

پاکستان ریلوے نے 10 ارب روپے کا منافع کمایا ہے۔ حنیف عباسی

?️ 29 جنوری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے