?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ مرکزی بینک کی جانب سے آج ہونے والے پالیسی اجلاس میں مسلسل چوتھی بار بنیادی شرح کو 22 فیصد پر برقرار رکھے جانے کی توقع ہے، جبکہ آنے والے مہینوں میں افراط زر میں کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے معیشت کو فروغ دینے کے لیے شرح میں کمی کی راہ ہموار ہوگی۔
ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ملک جولائی میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے 3 ارب ڈالر کے قرضوں کی منظوری کے بعد عبوری حکومت کی نگرانی میں معاشی بحالی کے مشکل سفر پر گامزن ہے، جس نے ڈیفالٹ کو روکنے میں مدد کی لیکن اس میں ایسی شرائط موجود ہیں، جو افراط زر کو روکنے کی کوششوں کو مشکل بناتی ہیں۔
پالیسی ریٹ جون میں 22 فیصد کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا تھا اور گزشتہ 3 جائزہ اجلاسوں میں اس میں ردو بدل نہیں کیا گیا، رائٹرز کے سروے میں شامل 12 تجزیہ کاروں کی اوسط پیش گوئی کے مطابق شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی جبکہ ایک تجزیہ کار نے 100 بیسس پوائنٹس کمی کی پیش گوئی کی۔
مارکیٹ میں اتفاق رائے ہے کہ اگلے سال کی پہلی ششماہی میں شرح سود میں بتدریج نرمی شروع ہو جائے گی، جس کا انحصار مہنگائی کی رفتار پر ہے، اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ عثمان زاہد کا کہنا ہے کہ مہنگائی اب بھی بہت زیادہ ہے اور منفی حقیقی شرح سود اس وقت کسی نرمی کا جواز پیش نہیں کرتے، امریکا جیسے ہمارے تجارتی پارٹنرز پہلے ہی مثبت حقیقی شرح سود پر ہیں۔
عثمان زاہد نے مزید کہا کہ دیگر مصنوعات سمیت گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے نومبر میں افراط زر میں 2.7 فیصد ماہانہ اضافہ ہوا لیکن فروری 2024 تک سالانہ مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوجائے گی، نومبر میں سالانہ مہنگائی 29.2 فیصد تھی، جو اکتوبر کے مقابلے تھوڑی زیادہ مگر مئی کے 38 فیصد سے بہت کم تھی۔
ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل کا کہنا تھا کہ مستحکم کرنسی، کم کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور آنے والے مہینوں میں افراط زر میں کمی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کو شرح کو کم کرنے کے لیے راغب کرنے کی کوشش کرے گی، انہوں نے کہا کہ کلیدی شرح منگل کو ہی 100 بیس پوائنٹس تک گر سکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
اگر مری نہ جاتا تو اموات میں مزید اضافہ ہوتا:وزیر داخلہ
?️ 16 جنوری 2022راولپنڈی(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر
جنوری
لاہور: آصف زرداری کا ایک بارپھر ’چارٹر آف اکانومی‘ کی ضرورت پر زور
?️ 8 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) وفاق میں براجمان حکمران اتحاد کے اہم رہنما، سابق
جون
وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے لیے پی آئی اے سے بوئنگ777 طیارے کی ڈیمانڈ
?️ 25 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے لیے پی آئی اے سے بوئنگ777 طیارے
اپریل
شام پر فضائی حملے پر حماس کا ردعمل؛ صیہونی حکومت شر محض
?️ 19 فروری 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے
فروری
حماس اور جہاد اسلامی کا صیہونیوں کو انتباہ
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور جہاد اسلامی نے قابض صیہونیوں کو
اگست
فلمی ڈائیلاگ مارنے اور ہوا میں تیر چلانے سے تحریکیں نہیں چلتیں۔ عظمی بخاری
?️ 19 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
جنوری
دنیا کو اس وقت ہر زمانے سے زیادہ امن کی ضرورت کیوں ہے؟
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:دنیا کو اس وقت ہر زمانے سے زیادہ امن کی ضرورت
جنوری
بھارتی فلمی دنیا میں رہتے ہیں، پاک فوج نے انہیں حقیقت دکھائی، بہروز سبزواری
?️ 16 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار بہروز سبزواری نے بھارت کے خلاف جنگ میں
مئی