مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی وحشیانہ کاروائیاں، 72 گھنٹوں کے دوران 12 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی وحشیانہ کاروائیاں، 72 گھنٹوں کے دوران 12 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

?️

سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی وحشیانہ کاروائیاں اور دہشت گردانہ حملے جاری ہیں اور بھارتی دہشت گرد فوج نے گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران 12 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع شوپیان کے علاقے ہادی پورہ میں تین اور ضلع اسلام آباد کے علاقے بجبہاڑہ میں دو نوجوانوں کو شہید کیا

یاد رہے کہ اس سے پہلے فوجیوں نے شوپیان اور پلوامہ اضلاع میں جمعرات اور جمعہ کے روز محاصروں اور تلاشی کی الگ الگ کارروائیوں کے دوران سات نوجوانوں کو شہید کیا تھا، قابض حکام نے جنوبی کشمیر کے شوپیان، پلوامہ اور اسلام آباد اضلاع میں انٹرنیٹ سروسز معطل کردی ہیں۔

دریں اثناء بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف گذشتہ روز شوپیان، پلوامہ، کولگام اور اسلام آباد اضلاع میں مکمل ہڑتال کی گئی۔

ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بطور احتجاج دی تھی۔

دوسری جانب کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے برسلز میں جاری ایک بیان میں نوجوانوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کا ذمہ دار ہے۔

دریں اثنا سیاہ برقعوں میں ملبوس درجنوں کشمیری خواتین نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کی سرپرستی میں کشمیریوں کے معاشرتی اقدار کے خلاف ہونے والے ایک فیشن شو کے خلاف سرینگر میں جلوس نکالا۔

بڑی تعداد میں برقعہ پوش خواتین نے سرینگر کے نہرو پارک میں جمع ہوکر ریلی نکالی، انہوں نے پلے کارڑز اٹھا رکھے تھے جن پر پردے اور چادر کے حق میں نعرے درج تھے۔

ریلی میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ مودی کی زیرقیادت فسطائی بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں اسلامی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے تاکہ یہاں کی شناخت موجود نہ رہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں سرینگر کے کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں فیشن شو کے نام پر ایک تقریب منعقدکی گئی تھی تاکہ کشمیریوں کی توجہ تحریک آزادی سے ہٹائی جاسکے۔

مشہور خبریں۔

شہید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ پر صیہونی جنگی طیاروں کی پرواز؛لبنانیوں کے عزم پر صیہونی اخبار کی حیرت

?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:ایک صیہونی اخبار نے شہید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ

جرمن وزیر خارجہ نے فوری طور پر بھرتی میں واپسی کا مطالبہ کیا

?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: نئے خطرناک حالات کے پیش نظر جرمن وزیر خارجہ نے

یمنی فوج کا داعش کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ

?️ 14 جنوری 2022سچ خبریں:یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے صوبہ شبوہ اور مأرب

چین کا مقابلہ کرنے کے لئے جاپان اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں

?️ 1 جولائی 2021سچ خبریں:تائیوان کے موضوع کو لے کر امریکہ کے چین کے ساتھ

صیہونی فوجیوں اور آباد کاروں کی مغربی کنارے میں مسلسل زیادتیاں

?️ 21 فروری 2026 سچ خبریں: مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے فوجیوں نے

سعودی عرب میں ایک بار پھر پھانسیوں کا بازار گرم

?️ 25 جون 2023سچ خبریں:سعودی وزیر داخلہ کے بیان کے مطابق ، عبد الرحمن فارس

صیہونی حکام ایک دوسرے کے ساتھ کھڑنے ہونے کو بھی تیار نہیں، وجہ؟

?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سربراہان کے درمیان اختلافات کے بعد اس

کیا غزہ جنگ میں نیتن یاہو کے مقاصد پورے ہوں گے ؟

?️ 18 فروری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے میڈیا نے ایک مضمون میں کہا کہ وہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے