میانمار کی باغی فوج کا بے گناہ لوگوں کے خلاف شدید کریک ڈاؤن، 80 سے زائد افراد کو ہلاک کردیا

میانمار کی باغی فوج کا بے گناہ لوگوں کے خلاف شدید کریک ڈاؤن، 80 سے زائد افراد کو ہلاک کردیا

?️

میانمار (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج کی جانب سے ملک میں بے گناہ افراد کے خلاف شدید کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک سینکڑوں بے گناہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں لیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق میانمار کی فوج نے ایک بار پھر 80 سے زائد بے گناہ افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسسٹنس ایسوسی ایشن فار پولیٹیکل (اے اے پی پی) نامی مبصر گروپ اور میانمار کے مقامی خبررساں ادارے کے مطابق مذکورہ واقعہ 9 اپریل کو پیش آیا۔

2 عینی شاہدین اور مقامی میڈیا اداروں کے مطابق یانگون کے شمال مشرق سے 90 کلومیٹر کے فاصلے پر باگو کے علاقے میں ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد ابتدائی طور پر نہیں بتائی جاسکتی کیونکہ سیکیورٹی فورسز نے لاشوں کو زیار مونی پگوڈا کمپاونڈ میں رکھا ہے اور علاقے کو مکمل طور پر بند کردیا ہے۔

میانمار ناؤ کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ جمعہ کو علی الصبح شروع ہوا تھا جو دوپہر تک جاری رہا اور مقامی خبررساں ادارے کے مطابق مظاہرین میں شامل ایک شخص نے کہا کہ یہ نسل کشی کی طرح ہے وہ سائے پر بھی فائرنگ کررہے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے مطابق باگو کے علاقے سے کئی رہائشی نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں، اے اے پی پی جو یومیہ بنیادوں پر ہلاک ہونے والے مظاہرین کا ریکارڈ رکھ رہی ہے انہوں نے قبل ازیں کہا تھا کہ بغاوت کے بعد سے اب تک 618 افراد ہلاک ہوگئے تھے، یہ تعداد فوج کی جانب سے متناز ع ہے۔

خیال رہے کہ میانمار فوج کا مؤقف ہے کہ نومبر میں دھاندلی کے ذریعے آنگ سان سوچی کی جیت ہوئی جس کے بعد انہوں نے بغاوت کی۔

فوجی جنتا کے ترجمان میجر جنرل زا من تن نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا تھا کہ میانمار کے دارالحکومت میں 248 شہری جبکہ 16 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کوئی خود کار ہتھیار استعمال نہیں کیا گیا، تاہم اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے اختتام تک میانمار میں بغاوت سے اب تک کریک ڈاؤن میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 700 سے تجاوز کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ یکم فروری کو میانمار کی فوج نے ملک میں منتخب سیاسی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا اور دیگر سیاست دانوں سمیت آنگ سان سوچی کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مختلف الزامات کے تحت مقدمات چلائے جارہے ہیں۔

فوج کے اس عمل کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو تاحال جاری ہے، جس میں اب تک فورسز کی جانب سے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں بچوں کے حقوق کی تنظیم سیو دا چلڈرن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ میانمار کی فوج نے منتخب حکومت کے خلاف کارروائی کے بعد کشیدگی کے دوران مبینہ طور پر 40 سے زائد بچوں کو بھی ہلاک کردیا۔

دوسری جانب اقتدار پر کیے گئے قبضے کے خلاف متعدد لوگوں کو آن لائن اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا زیادہ محفوظ اور مستحکم طریقہ لگا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے مختلف انداز اپناتے ہوئے فنڈنگ کے لیے ہر چیز آن لائن فروخت کرنی بھی شروع کردی ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکی اتحاد کا عراق اور شام میں ہزاروں عام شہریوں کے قتل کا اعتراف

?️ 8 اگست 2021سچ خبریں:ایک امریکی ویب سائٹ نے اعتراف کیا ہے کہ عراق اور

حزب اللہ غیر مسلح نہیں ہوگی؛ لبنانی پارلیمنٹ ممبر کا بیان

?️ 24 فروری 2026سچ خبریں:حزب اللہ کے پارلیمانی فریکشن کے رکن حسن عزالدین نے سلاحِ

سعودی عرب یوکرین کانفرانس میں کیوں شرکت نہیں کرے گا؟

?️ 4 جون 2024سچ خبریں: ایک جرمن میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب

لبنان پر اسرائیلی حملے ناقابل قبول ہیں: جرمن وزیر خارجہ

?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں: بیروت میں جرمن ہمقتد یوہان وڈی فول سے ملاقات کے دوران،

افغانستان کو پاکستان کی 44 سالہ خدمات کو تسلیم کرنا چاہیے۔ حنیف عباسی

?️ 12 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) افغانستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج

بحرینی حکام الجزیرہ چینل پر برہم

?️ 2 مئی 2021سچ خبریں:بحرین کی حکومت نے قطر کے الجزیرہ چینل پر الزام لگایا

پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد تک جا پہنچی

?️ 25 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر جاری ہے کورونا

شیزل شوکت کا جلد شادی کا عندیہ

?️ 11 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل شیزل شوکت نے اعتراف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے