🗓️
سچ خبریں:فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے میں واقع نابلس شہر کے جنوب میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے مابین شدید جھڑپوں میں 320 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونی حکومت کے معاندانہ اقدامات بدستور جاری ہیں جن کے تحت صہیونیوں نے ایک بار پھر مغربی کنارے پر حملہ کیا، رپورٹ کے مطابق صیہونیوں کے حملے کے بعد مغربی کنارے کے بیتا سٹی میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔
صیہونیوں نے فلسطینیوں کے خلاف جنگی گولیاں استعمال کیں،فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ نابلس کے قصبہ بیتا میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے مابین جھڑپوں میں 320 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ رات صہیونیوں نے مغربی کنارے میں 17 سالہ فلسطینی "محمد منیر التمیمی” کو گولی مار کر شہید کردیا،درایں اثنافلسطینی مزاحمتی گروپوں نے صہیونیوں کو فلسطینیوں کے خلاف جاری معاندانہ اقدامات کے خلاف متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی غلطی کرنے سے پہلے ہزار بار سوچ لینا ااس لیے کہ ہمارے ہاتھ ابھی ٹریگر پر ہیں اور ہم وہی ہیں جنہوں نے سیف القدس کی لڑائی میں تمہاری نیندیں حرام کر دی تھی اور تم ہماری شرائط کے مطابق جنگ بندی پر راضی ہوئے، یارکھو کہ ہم فلسطینیوں کی آواز پر لبیک کہنے کے لیے تیار ہیں۔
مشہور خبریں۔
انھیں الحشد الشعبی کا سر چاہیے
🗓️ 15 جون 2021سچ خبریں:ایک عراقی تجزیہ کار نےاس بات پر زور دیتے ہوئے کہ
جون
سمندر کے راستے غزہ کی امداد حقیقت یا مریکی دھوکہ
🗓️ 11 جون 2024سچ خبریں: فلسطینی خبر رساں ایجنسی شہاب نے اپنی رپورٹ میں سمندر
جون
پاکستان کی بھارت کے ساتھ کشمیر کے معاملے پر ہوئی تھی خفیہ بات چیت
🗓️ 15 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق پاکستان اور بھارت سے اعلیٰ
اپریل
شوبز انڈسٹری نے کم عمری میں استحصال کیا، متھیرا
🗓️ 15 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) ماڈل، اداکارہ و میزبان متھیرا نے شکوہ کیا ہے
جون
اربیل میں بڑے پیمانے پر اور مشکوک آتشزدگی
🗓️ 13 جون 2024سچ خبریں: عراق کے مقامی ذرائع نے جمعرات کی صبح عراقی کردستان
جون
فرانسیسی حکومت کا مزید مساجد کو بند کرنے پر غور
🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:فرانس میں 24 مساجد کو بند کیے جانے کے باوجود فرانسیسی
اکتوبر
ملک بھر میں اومیکرون کے کیسز میں اضافہ
🗓️ 28 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق اومیکرون کے اسلام آباد میں17،
دسمبر
ایتھوپیا میں خونریز جھڑپیں، سینکڑوں افراد ہلاک ہوگئے
🗓️ 7 اپریل 2021ایتھوپیا (سچ خبریں) ایتھوپیا سے خونریز جھڑپوں کی اطلاعات ہیں جن کے
اپریل