?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکار فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ ثنا قریشی نے تصدیق کی ہے کہ سینیئر اداکار طلعت حسین ڈیمینشیا کا شکار ہیں۔
فیصل قریشی اہلیہ کے ہمراہ 30 جنوری کو طلعت حسین کی عیادت کے لیے گئے اور انہوں نے سینیئر اداکار سے ملاقات کی ویڈیوز بھی شیئر کیں۔
فیصل قریشی کی جانب سے طلعت حسین سے ملاقات کی شیئر کی گئی ویڈیو میں سینیئر اداکار کو باتیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم ان کی باتوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ زیادہ تر باتیں اور چیزیں بھول چکے ہیں۔
ویڈیو میں طلعت حسین بیماری کے باعث کمزور بھی دکھائی دیتے ہیں۔
فیصل قریشی کی اہلیہ نے بھی سینیئر اداکار کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے طلعت حسین میں ڈیمینشیا کے مرض کی تصدیق کی۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے باوجود طلعت حسین ان سے ملے اور ان کے ساتھ اچھی باتیں کیں۔
فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ کی پوسٹس پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے طلعت حسین کی صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔
گزشتہ ہفتے طلعت حسین کی صاحبزادی اداکارہ تزئین حسین نے میڈیا کو بتایا تھا کہ اداکار کی ذہنی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے، وہ لوگوں کو پہچاننے سے بھی قاصر ہیں۔
انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے والد کو باتیں اور چیزیں بھی یاد نہیں رہتیں اور وہ سوالوں کے جوابات دینے کے بھی قابل نہیں۔
انہوں نے واضح نہیں کیا تھا کہ طلعت حسین کو ڈیمینشیا ہوا ہے یا نہیں لیکن اب فیصل قریشی کی اہلیہ نے اپنی پوسٹ میں اداکار میں ذہنی بیماری کی تصدیق کردی۔
اس سے طلعت حسین کی اہلیہ رخشندہ طلعت نے بتایا تھا کہ بہت زیادہ سگریٹ نوشی کرنے کی وجہ سے ان کے شوہر کے پھیپھڑے کمزور ہوچکے ہیں، جن میں بار بار پانی بھر جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا تھا کہ پھیپھڑوں سے پانی نکالنے کے لیے انہیں متعدد بار ہسپتال منتقل کیا گیا اور کمزوری کی وجہ سے وہ گھر میں گر بھی پڑے تھے، جس وجہ سے اب وہ ویل چیئر اور بستر تک محدود ہوچکے ہیں اور ان کا گھر پر علاج جاری ہے۔
طلعت حسین کی عمر 80 سال سے زائد ہے اور انہوں نے فنون لطیفہ کو نصف صدی دی ہے، یعنی انہوں نے اپنی عمر کا بیشتر حصہ اداکاری، صداکاری، آرٹ اور فن کو دی۔
طلعت حسین نے 1970 سے قبل کم عمری میں ہی اداکاری شروع کردی تھی لیکن انہیں 1970 کے بعد شہرت ملنا شروع ہوئی۔
لندن سے تعلیم حاصل کرنے والے طلعت حسین نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے اداکاری کا آغاز کیا اور انہوں نے برطانوی ٹی وی سمیت بولی وڈ فلموں میں بھی کام کیا۔
خیال رہے کہ ڈیمینشیا کا مرض دماغ پر اثر انداز ہوتا ہے، یاداشت ختم ہوجاتی ہے اور ایک خاص قسم کا پروٹین اسے متحرک کرنے کا باعث بنتا ہے۔
’ڈیمینشیا‘ دماغی تنزلی یا غیر فعالیت کی بیماری ’الزائمر‘ کی شاخ ہے، اس طرح کی درجنوں بیماریاں ہیں جو ڈیمینشیا اور الزائمر کی شاخ ہیں۔
اکثر یہ معمر افراد کو شکار بناتا ہے مگر کسی بھی عمر کے افراد کو یہ مرض لاحق ہوسکتا ہے
ڈیمینشیا اور الزائمر جیسی بیماریوں سے متاثر شخص، انسانوں، الفاظ اور مقامات کو یاد نہیں رکھ پاتے جب کہ دیگر ذہنی و دماغی بیماریوں میں بھی ایسا ہوتا ہے۔


مشہور خبریں۔
عراق میں وزارت عظمی کے لئے پانچ امیدواروں کے نام زیر غور ہیں
?️ 19 نومبر 2025 عراق میں وزارت عظمی کے لئے پانچ امیدواروں کے نام زیر
نومبر
یمن کو آزاد کرنے کا طریقہ انصار اللہ کے گرد لوگوں کو اکٹھا ہونا ہے: البخیتی
?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں: سیاسی بیورو کے رکن محمد البخیتی نے آج ٹویٹ کیا
اپریل
دمشق کے مضافات میں اسرائیلی حملہ
?️ 30 اکتوبر 2021 سچ خبریں: شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے
اکتوبر
وزیر اعظم کا بیگم نسیم ولی کو خراج تحسین
?️ 17 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عوامی نیشنل پارٹی
مئی
دشمن طوفان الاقصی کے اسٹریٹجک نتائج کب تک برداشت کرتا رہے گا؟
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی مشترکہ کمیٹی نے طوفان الاقصی کی
اکتوبر
دکھاوے کے ماسٹر امریکہ کا لبنانی عوام کے خلاف منافقانہ دعوی
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ نے اپنے ہی بموں کے ذریعہ لبنان میں بے
اکتوبر
ایران کے مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے میں اب تک کوئی تبدیلی نہیں آئی
?️ 21 اپریل 2026 سچ خبریں:ٹرمپ کے اس دعوے کے باوجود کہ وینس اور امریکی
اپریل
بلوچستان میں مسافر ٹرین پر حملہ؛آپریشن مکمل ہونے کا اعلان
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:حکام نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان میں مسافر ٹرین
مارچ