فلسطینی مجاہدین کا شکریہ کہ انھوں نے عربوں کا وقار لوٹا دیا

شکریہ

🗓️

سچ خبریں:انٹر ریجنل رائے الیوم اخبار کے چیف ایڈیٹر اور عرب دنیا کے معروف صحافی نے غزہ میں مزاحمتی دستوں اور حماس کی فوجی ونگ کے کمانڈر کا صہیونیوں کو شکست دینےپر شکریہ ادا کیا۔

انٹر ریجنل آن لائن اخبار رائے الیوم کے چیف ایڈیٹر اور عرب دنیا کے مشہور صحافی اور تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے بعد مزاحمتی قوتوں کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا: اس تاریخی سرزمین نیز عرب اور اسلامی دنیا میں فلسطینی جشن کتنے خوبصورت ہیں،لوگوں کی قطب نما غلطی نہیں کرتی، یہ زبان میزائلوں کی زبان سے زیادہ اونچی اور بلند ہے نیز اس کو لوہے کے گنبد چاہے وہ کتنے ہی اعلی درجے کے کیوں نہ ہوں ، اس کو روک نہیں سکتے ہیں۔

رائے الیوم کے سربراہ نے مزید کہاکہ میں عرب اقوام میں وقار کی بحالی کے لئے فلسطینی مزاحمتی تحریک کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، میں جنرل محمد ضیف (حماس کی فوجی وننگ کے کمانڈر) کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ وہ جو کہتے ہیں کر دکھاتے ہیں۔

یادرہے کہ غزہ کی پٹی میں کل صبح مصر کی ثالثی سے صیہونی حکومت اور حماس کے مابین جنگ بندی کا آغاز میں ہوا ، صہیونی حکومت کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ کی پٹی پر حملوں کے خاتمے کی متفقہ طور پر منظوری دی۔

قابل ذکر ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 200 سے زائد افراد ز شہید جبکہ اور دو ہزار سے زیادہ افراد خمی ہوئے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

صبا قمرنیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت کےلئےپر امید

🗓️ 26 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) اداکارہ صبا قمرنیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت

غزہ جنگ کا کیا ہوگا؟

🗓️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی مزاحمت کاروں کا حیران کن اور

قبلۂ اول پراسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی توہین ہے: وزیراعظم

🗓️ 9 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے  فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت

زاہد حفیظ چوہدری کی  آسٹریلیا میں بطور  ہائی کمشنرتقرری

🗓️ 26 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)آسٹریلوی  وزارتِ خارجہ نے زاہد حفیظ چوہدری کی بطور ہائی

صدر مملکت کا درخت لگانے کے حوالے سے اہم اعلان

🗓️ 1 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے درخت لگانے

فلسطینی عوام کی ہجرت کی مخالفت پر حماس کا زور

🗓️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: یوم ارض کی 49ویں سالگرہ کے موقع پر تحریک حماس

افغانستان کے مسائل وہاں کے عوام کو ہی حل کرنے چاہئے: وزیر خارجہ

🗓️ 8 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے  کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے